مشرقی بیڑہ، ہندوستان کے سمندر کے تحفظ کے مفاد میں ہند۔ بحرالکاہل میں تعینات ہندوستانی بحریہ کے جنگی جہازوں پر مشتمل ہے۔ ایڈمیرل سنجے، باوقار نیشنل ڈیفنس اکیڈمی کھڑک وسلا، ڈیفنس سرویسس اسٹاف کالج ویلگنٹن، نیول وار کالج ممبئی اور نیشنل ڈیفنس کالج نئی دہلی کے سابق طالب علم ہیں۔ ایڈمیرل جو گنیری اینڈ میزائل سسٹم کے ماہر ہیں کو سمندر اور اس کے ساحل کا وسیع تجربہ ہے۔
ایڈمیرل سنجے نے انٹی گریٹیڈ ہیڈکوارٹرس وزارت دفاع نئی دہلی میں بحریہ کے منصوبہ اور پالیسی کی تیاری میں اہم رول ادا کیا ہے۔ مشرقی کمان کی ذمہ داری سے پہلے انہوں نے چیف آف نیول اسٹاف (پالیسی اینڈ پلان) نئی دہلی کے طور پر خدمات انجام دی تھیں۔ ایسٹرن نیول کمان نے اپنے پریس ریلیز میں یہ بات بتائی۔