ETV Bharat / bharat

اداکارہ میرا کو تلگو اداکارکے مداحوں کی ہراسانی - وزیر تارک راما راو نے ڈی جی پی کو کارروائی

اداکارہ میرا کو تلگو اداکار جونیر این ٹی آر کے مداحوں کی جانب سے ہراسانی کی شکایت ملنے کے بعد وزیر تارک راما راو نے ڈی جی پی کو کارروائی کے لیے کہا ہے۔

actress meera harassed by telugu actor's fans
اداکارہ میرا کو تلگو اداکارکے مداحوں کی ہراسانی
author img

By

Published : Jun 6, 2020, 2:29 PM IST

اداکارہ میرا کو تلگو فلم اداکار جونیر این ٹی آر کے مداحوں سے ہراسانی کی شکایت تلنگانہ کے وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے تارک راما راو نے ریاست کے ڈی جی پی اور کمشنر پولیس حیدرآباد سے پر کارروائی کرنے کی خواہش کی ہے۔

اداکارہ نے اس خصوص میں راو کو کئے گئے اپنے شکایتی ٹوئیٹ میں کہا کہ 'ان کو جنسی زیادتی، ایسڈ حملہ، بدکلامی اورنکتہ چینی کا سامنا ہے'۔

اداکارہ نے اس سلسلہ میں ان سے کی گئی بدکلامی کے ٹوئیٹس بھی تارک راما راو کو بھیجے۔

اس شکایتی ٹوئیٹ پر فوری ردعمل ظاہر کرتے ہوئے وزیرموصوف نے کہا کہ 'انہوں نے پولیس سربراہ اور کمشنر پولیس سے کارروائی کی خواہش کی ہے'۔

یہ سارا معاملہ اس وقت شروع ہوا جب اس اداکارہ نے ٹوئیٹر پر اپنے مداحوں کے سوالات کے جوابات دیئے کا سیشن رکھا۔

اس سیشن کے دوران ان کے ایک مداح نے ان سے سوال کیا کہ ان کا پسندیدہ اداکارہ کون ہے؟ جس پر اداکارہ نے مشہور تلگو اداکارمہیش بابو کا نام لیا۔ اس پر ایک اور مشہو راداکار جونیر این ٹی آر کے مداح برہم ہوگئے۔ جو بدکلامی پر مبنی بڑے پیمانہ پر ٹوئیٹس شروع کردیئے۔

اس پر برہم اداکارہ نے پولیس سے شکایت کی۔ قومی خواتین کمیشن نے بھی اس معاملہ پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ 'سائبر سل نے اس خصوص میں شکایت درج کرلی ہے'۔

اداکارہ نے اب تلنگانہ کے وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کو یہ شکایتی ٹوئیٹ کیا۔ انہوں نے کہا کہ 'حیدرآباد پولیس نے ایف آئی آر درج کی ہے'۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ خواتین کی سلامتی کے لئے اس معاملہ کی جامع جانچ کی جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.