ایک مقامی پولیس افسر کے مطابق خاتون کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے کے بعد اس کو آگ سے جلانے کی کوشش کی گئی تبھی خاتون نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس شخص کو ہی اپنی جانب آگ میں کھینچ لیا جس سے اس شخص کی موت ہوگئی۔
پولیس کے مطابق خاتون مالدہ میڈیکل کالج ہسپتال میں زیر علاج ہے۔
خاتون نے دعوی کیا کہ وہ اکثر اسے پریشان کیا کرتا تھا جب وہ گھر میں تنہا ہوا کرتی تھی۔ وہ گھر میں گھس آیا کرتا تھا اور اسے اذیت دیتا تھا۔
خاتون نے کہا کہ اس شخص نے اس کے ساتھ ریپ کرنے کے بعد اسے جلانے کی کوشش کی۔ خاتون نے اسے جکڑ لیا، جب پڑسیوں نے اس کے گھر سے دھنواں نکلتے دیکھا تو اس کے گھر پہنچے تو دیکھا کہ دونوں آگ میں گھرے ہوئے ہیں، لوگوں نے دونوں کو نکالا اور ہسپتال پہنچایا، جہاں ملزم کی موت ہوگئی، پولیس کے مطابق واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہے۔