ETV Bharat / bharat

سنجے بارو سے دھوکہ دہی کرنے والا شخص گرفتار - ex media advisior sanjay baru

سیاسی مبصر اور پالیسی تجزیہ کارسنجے بارو سے دھوکہ دہی کرنے کے معاملے میں پولیس نے ایک نوجوان کو گرفتار کیا ہے، بتایا جا رہا ہے کہ ملزم راجستھان کا باشندہ ہے۔

سنجے بارو سے دھوکہ دہی کرنے والا شخص گرفتار

author img

By

Published : Jun 29, 2020, 7:35 AM IST

سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کے میڈیا مشیر رہ چکے سنجے بارو سے ایک نوجوان نے 24 ہزار روپے کی دھوکہ دہی کی ہے، موصولہ اطلاعات کے مطابق 31 برس کے اس نوجوان نے سنجے بارو سے شراب کی آن لائن فراہمی کے بہانے 24 ہزار روپے کی دھوکہ دہی کی، حالانکہ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔

پولیس نے بتایا کہ ملزم کا نام عاقب جاوید ہے اور وہ راجستھان کے بھرت پور ضلع کے کمان قصبے سے تعلق رکھتا ہے، پولیس نے اسے اس کے آبائی گاؤں سے گرفتار کیا ہے۔

سنجے بارو سے دھوکہ دہی کرنے والا شخص گرفتار

پولیس نے مزید بتایا کہ جاوید ٹیکسی ڈرائیور ہے لیکن آسانی سے اور زیادہ پیسے کمانے کی نیت سے سائبر کرائم کا کام کرنے لگا، جاوید کے کئی ساتھی ہیں جنہیں پولیس تلاش کررہی ہے، پولیس کے مطابق ملزم نے کورونا لاک ڈاؤن کے دوران 100 کے قریب افراد کے ساتھ دھوکہ دہی کرنے کا اعتراف کیا ہے۔

دو جون کو اس واقعے کے بارے میں پولیس کو اطلاع اس وقت اطلاع ملی جب بارو نے پولیس میں شکایت کی، بارو نے اپنی شکایت میں بتایا کہ وہ آن لائن شراب خریدنے کے لیے ایک دکان کی تلاش کر رہا تھے، تبھی انہیں 'لا کیو وائنس اینڈ اسپرٹ' نام سے دکان ملی، جب انہوں نے رابطہ کیا تو ان سے پہلے آن لائن ادا کرنے کو کہا گیا، لیکن جیسے ہی 24 ہزار روپے ادا کیے تو اس شخص نے اپنا فون بند کرلیا۔

ڈپٹی کمشنر پولیس اتُل کمار ٹھاکر نے بتایا کہ حوض خاص پولیس اسٹیشن میں دھوکہ دہی کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ اور مزید تفتیش جاری ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.