ETV Bharat / bharat

کیرالہ میں نیا تعلیمی برس آن لائن کلاسیز سے شروع

کیرالا حکومت نے کہا ہے کہ 'تعلیمی سال کا آغاز یکم جون سے طلبا کے لئے آن لائن کلاسیز کے ذریعے ہوچکا ہے'۔

Academic year in Kerala begins with online classes
کیرالہ میں تعلیمی سال آن لائن کلاسیز سے شروع ہوگا
author img

By

Published : Jun 1, 2020, 1:19 PM IST

پورے ملک میں نئے تعلیمی برس 2021-2020 کے سلسلے میں سخت تشویش پائی جارہی ہے۔ ایسے میں کیرالا حکومت نے کہا ہے کہ تعلیمی سال کا آغاز یکم جون یعنی آج سے ہوچکا ہے۔ اس دوران کلاسیز آن لائن ہوئی۔

  • کلاسیز کا ٹائم ٹیبل:

ان کلاسیز کا ٹائم ٹیبل جاری کیا گیا ہے۔ جو یوٹیوب پر بھی دستیاب ہے۔ تمام جماعتوں کے لئے پیر سے جمعہ تک آن لائن کلاس صبح 8.30 بجے سے شام 5.30 بجے تک ہوں گی۔

اس کے تحت مختلف جماعتوں کے طلبا کو مختلف اوقات مختص کیے گئے ہیں۔

کیرالہ کے وزیر اعلی پنارائی وجین نے کہا کہ 'ریاست میں تعلیمی سال آج سے شروع ہوا ہے جس میں 'فرسٹ بیل' کے نام سے شروع ہونے والے اسکول کے طلبا کے لئے آن لائن کلاسز شروع کی گئی ہیں'۔

کیرالہ انفراسٹرکچر اینڈ ٹکنالوجی فار ایجوکیشن (KITE) نے کلاسیز کے لئے ٹائم ٹیبل جاری کیا ہے جو KITE ویکٹرز چینل کے ذریعہ معلوم کیا جاسکتا ہے۔

  • کووڈ 19 کا مثبت پہلو:

پیر کی صبح آن لائن کلاسیز کا آغاز کرتے ہوئے وزیر اعلی پنارائی وجین نے کہا کہ 'حکومت نے آن لائن کلاسوں کا انتخاب کیا ہے کیونکہ کووڈ 19 کے باعث طلبا اسکول تک نہیں پہنچ سکتے ہیں'۔

انھوں نے کہا ہے کہ 'ہمارے بچے نئے تعلیمی سال میں داخل ہورہے ہیں۔ کووڈ 19 کی وجہ سے اب بچے اسکولز تک نہیں پہنچ سکتے ہیں۔ اس کے بجائے حکومت گھریلو مطالعہ کے لئے ایک نظام تیار کررہی ہے'۔

وزیر اعلی نے مزید کہا ہے کہ 'ہمارا تعلیمی سال آن لائن کلاسیز سے شروع ہوچکا ہے۔ کلاسیز یوٹیوب کے توسط سے دستیاب کردیئے گئے ہیں'۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.