بتایا جا رہا ہے کہ منیش سیسودیا وسندھرا انکلیو کے علاقے کونڈلی اسمبلی حلقے میں اپنی پارٹی کے امیدوار کلدیپ کمار کی حمایت میں منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کرنے پہنچے تھے، جب منیش سسودیا اپنا خطاب ختم کرنے کے بعد واپس جانے لگے تو انہیں کالے جھنڈے دکھائے۔
مخالفت کر رہے لوگوں نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ لوگ عام پارٹی کے کارکن ہیں اور وہ اس بات سے ناراض ہیں کہ مقامی کارکن سے پوچھے بغیر پارٹی نے کام کرنے کے باوجود موجودہ رکن اسمبلی کا ٹکٹ کو نہیں دیا۔
احتجاج میں شامل خواتین کا کہنا تھا کہ وہ منیش سسودیا سے یہ پوچھنے آئی ہیں کہ منوج کمار (جو کہ موجودہ رکن اسمبلی ہیں) کا ٹکٹ کیوں کاٹا گیا۔
واضح رہے کہ عام آدمی پارٹی نے كونڈلي اسمبلی حلقہ سے رکن اسمبلی منوج کمار کا ٹکٹ کاٹ کر كليان پوري سے کارپوریشن کونسلر کلدیپ کمار کو اپنا امیدوار بنایا ہے۔