ETV Bharat / bharat

دہلی میں نئے سیاسی باب کا آغاز - دہلی اسمبلی میں عآپ کی جیت

دہلی اسمبلی انتخابات میں عام آدمی پارٹی کی سنامی نے 22 برس کے بعد اقتدار میں واپسی کے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جےپی) کے خواب کو ایک مرتبہ پھر چکناچور کردیا اور اروند کیجریوال جیت کی ہیٹرک کے ساتھ تیسری مرتبہ وزیراعلی کے عہدے پر فائز ہوں گے۔

دہلی میں نئے سیاسی باب کا آغاز
دہلی میں نئے سیاسی باب کا آغاز
author img

By

Published : Feb 12, 2020, 10:47 AM IST

Updated : Mar 1, 2020, 1:50 AM IST

عام آدمی پارٹی نے منگل کو آئے نتائج میں دہلی کی 70 اسمبلی حلقوں میں سے 62 سیٹوں پر جیت درج کی جبکہ بی جے پی کی جھولی میں محض آٹھ سیٹیں آئیں، کانگریس کی جھولی 2015 کی طرح ایک مرتبہ پھر خالی رہ گئی۔

دہلی کے وزیر اعلی کیجریوال نے پارٹی کی تاریخی جیت کو ’نئے طرح کی سیاست کا جنم۔۔۔ ترقی کی سیاست‘ کا نام دیا ہے۔

اس سے پہلے سابق وزیراعلی شیلا دکشت تین مرتبہ مسلسل وزیراعلی رہیں تھیں اور 15 برسوں تک دہلی پر حکمرانی کی تھی انتخابات میں کانگریس کی ایسی حالت ہوئی کہ 67 امیدواروں کی ضمانت ضبط ہوگئی جس میں سابق وزیراشوک والیہ اور ہارون یوسف بھی شامل ہیں۔

انتخابی نتائج کے اعلانات کے بعد لفٹننٹ گورنر انل بیجل نے دہلی کی چھٹی اسمبلی کو تحلیل کرنے کا اعلان کیا۔

وزیراعظم نریندر مودی نے کیجریوال کو کامیابی کی مبارک باد پیش کی اور انہیں عوام کی امیدوں پر کھرا اترنے کی مبارک باد دی۔ جس کے جواب میں کیجریوال نے کہا کہ 'میں دہلی کو صحیح معنوں میں ورلڈ کلاس کا شہر بنانے کے لیے مرکز کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتا ہوں'۔

وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے ٹویٹ میں کہا کہ 'دہلی اسمبلی انتخابات میں جیت حاصل کرنے کے لیے وزیراعلی اروند کیجریوال اور ان کی پارٹی کو مبارک باد دیتا ہوں۔ اس کے جواب میں انہوں نے راجناتھ سنگھ کا شکریہ ادا کیا۔

بی جےپی کے صدر جگت پرکاش نڈا نےکہا کہ بی جے پی اس عوامی حمایت کو قبول کرتے ہوئے مثبت اپوزیشن کا کردار ادا کرے گی اور دہلی کی ترقی سے جڑے ہر مسئلہ کو ترجیحی بنیاد پر اٹھائے گی۔

جگت نڈا نےکہا کہ 'اس یقین کےساتھ کہ عام آدمی پارٹی کی حکومت دہلی کو ترقی دے گی، میں اروند کیجریوال اور ان کی پارٹی کو مبارک باد دیتا ہوں'۔

انتخابات میں جیت کےلیے کیجریوال کو مبارک باد دینے والوںإ کا تانتا لگا رہا کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی، مغربی بنگال کی وزیراعلی ممتا بنرجی، آندھرا پردیش کے وزیراعلی وائی ایس جگن موہن ریڈی، سابق وزیراعلی این چندربابو نائیڈو، نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے سربراہ شرد پوار، مہاراشٹر کےوزیراعلی ادھو ٹھاکرے، جھارکھنڈ کے وزیراعلی ہیمنت سورین، کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا کے رہنما سیتا رام یچوری، سی پی آئی کے رہنما اتل انجان، راشٹریہ جنتا دل کے رہنما تجیسوی یادو، دراوڑ منتر کزگم کے رہنما ایم کےاسٹالن، کیرالہ کے وزیراعلی پنارئی وجیئن نے بھی اروند کیجریوال کو جیت پر مبادک پیش کی۔

Last Updated : Mar 1, 2020, 1:50 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.