دہلی کی عام آدمی پارٹی نے اسمبلی انتخابات کے پیش نظر اپنے 70 امیدواروں کی فہرست جاری کردی ہے۔

عام آدمی پارٹی کی کمیٹی نے کہا ہے کہ وزیراعلی اروند کیجریوال کی نئی دہلی سے انتخاب لڑیں گے جبکہ نائب وزیراعلی منیش سسودیا پاتپر گنج سے انتخاب لڑیں گے۔
واضح رہے کہ دہلی کے گزشتہ اسمبلی انتخابات میں عام آدمی پارٹی کو 70 میں سے 67 سیٹوں پر فتح حاصل ہوئی تھیں جبکہ بی جے پی کو صرف تین سیٹوں پر اکتفا کرنا پڑا تھا۔