عام آدمی پارٹی کے کنوینر اور دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کو 'دہشت گرد' قرار دینے والی بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما پرویش ورما کے تبصرہ کی مخالفت میں عاپ کا دہلی اسمبلی کے سبھی 70 انتخابی حلقوں میں آج سے خاموش مارچ شروع کیا۔
عام آدمی پارٹی اپنی اس مہم کے ساتھ گھر گھر جا کر لوگوں سے کہے گی کہ اگر آپ کو کیجریوال کو دہلی کا بیٹا مانتے ہیں تو انہیں ان کے ( کیجریوال کے) کے لئے ووٹ کرنا چاہئے اور اگر وہ ان کو ( کیجریوال کو) 'دہشت گرد' مانتے ہیں تو انہیں بی جے پی کو ووٹ دینا چاہئے۔
خاموش مارچ جمعہ سے شروع ہو گیا ہے جو اتوار تک جاری رہے گا۔
واضح رہے کہ دو دن پہلے بی جے پی رہنما پرویش ورما نے کیجریوال کو 'دہشت گرد' قرار دیا تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اس بیان کی دہلی بی جے پی صدر منوج تیواری نے بھی حمایت کی تھی۔