امریکہ کے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف الرجی اینڈ انفکیشیئس ڈیزیز کے ڈائریکٹر ڈاکٹرانتھونی فاؤ چی نے یہ بات سی این این کو دیے گئے انٹرویو میں کہی۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر کوروناوائرس مریضوں کی ہسپتال میں داخل ہونے کی شرح میں اضافہ ہوا تو اس پر ضرور توجہ دینی ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ کوروناوائرس سے نمٹنے کی درست حکمت عملی اختیار کر کے کورونا کی دوسری لہر کا امکان یکسر ختم کیا جاسکتا ہے۔
ڈاکٹر انتھونی فاؤچی کورونا کے معاملہ پر امریکی صدر ٹرمپ کی ٹیم کے سربراہ تھے مگر اپریل میں وائٹ ہاؤس نے انہیں ان ذمہ داریوں سے علیحدہ کردیا تھا۔