ETV Bharat / bharat

اتراکھنڈ حادثہ پر ایوان بالا میں احتراماً خاموشی اختیار کی گئی - silence in parliment on those killed in the chamoli accident

ایوان بالا میں آج ریاست اتراکھنڈ کے چمولی حادثہ میں ہلاک ہونے والوں کے تئیں احتراماً خاموشی اختیار کی گئی اور وزیرداخلہ امت شاہ نے ایوان کو یقین دلایا کہ حالات کو معمول پر لانے کے لیے مسلسل راحت اور بچاؤ کے لیے تمام ضروری اقدامات کئے جارہے ہیں۔

a respectful silence in parliment on those killed in the chamoli accident
اتراکھنڈ حادثہ: ایوان بالا میں خاموشی اختیار کی گئی
author img

By

Published : Feb 9, 2021, 7:36 PM IST

وزیرداخلہ امت شاہ نے ایوان کی کارروائی شروع ہوتے ہی اس سلسلے میں ایک بیان دیتے ہوئے کہا کہ پیر کے روز شام 5 بجے تک انھیں دی گئی معلومات کے مطابق اس قدرتی آفت میں 20 افراد ہلاک اور 6 زخمی ہوئے ہیں، سیلاب میں 197 افراد لاپتہ ہیں جن میں این ٹی پی سی پروجیکٹ میں 139 اور رشی گنگا پروجیکٹ میں 46 افراد اور 12 دیہی افراد شامل ہیں، حادثے میں پھنسے 15 لوگوں کو بچا لیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ایک سرنگ میں 25 سے 35 افراد کے پھنسے ہونے کا خدشہ ہے اور ان کو نکالنے کے لیے دن رات ریسکیو آپریشن جاری ہے، پھنسے ہوئے لوگوں کو بچانے کے لیے بچاؤ اور امدادی کارروائی جنگی پیمانے پر جاری ہے، مقامی لوگوں کو دقت نہ ہو اس کے لیے ہیلی کاپٹر کے ذریعہ ضروری سامان بھی فراہم کیا جارہا ہے۔

امت شاہ نے کہا کہ مرکزی حکومت اور وزیراعظم نریندر مودی خود اس افسوسناک واقعہ پر نظر رکھ رہے ہیں اور ان کی وزارت کے دو کنٹرول روم 24 گھنٹے کام کر رہے ہیں۔

مرکزی وزیر توانائی نے واقعے کی جگہ کا دورہ کیا ہے اور وزیراعلی و ریاست کے عہدیدار مستقل واقعے کی نگرانی کر رہے ہیں اور مرکز کو اس کی اطلاع بھی دے رہے ہیں تاکہ مل کر صورتحال کو جلدازجلد معمول پر لایا جاسکے۔

انہوں نے بتایا کہ 13 گاؤں کا رابطہ مکمل طور پر منقطع ہوچکا ہے، اس دوران گاؤں کو جوڑنے والا ایک اہم پل بہہ گیا تھا جس کی مرمت کا کام تیزی سے چل رہا ہے۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.