ریاست کرناٹک کے ضلع یادگیر میں کورونا وائرس سے متاثرین کی تعداد میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔
ایک طرف جہاں عام لوگوں کے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی خبریں آرہی ہیں۔ وہیں سرکاری ملازمین کے بھی کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی خبریں عام ہوتی جا رہی ہیں۔
ضلع یادگیر کے شاہ پور تعلقہ میں سرکاری اسپتال میں ایک ملزم کے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی وجہ سے سیل ڈان کیا گیا تھا۔ اب ضلع یادگیر کے تعلقہ شورا پور کے پولیس اسٹیشن کو بھی سیل ڈاؤن کیا گیا ہے۔
ایک پولیس کانسٹیبل کی پازیٹیو رپورٹ آنے کی صورت میں شورا پور پولیس اسٹیشن کو سیل ڈاؤن کیا گیا ہے۔ پولیس اسٹیشن کے جملہ اسٹاف میں مزید 20 اہلکاروں کی جانچ رپورٹ آنا باقی ہے۔