ETV Bharat / bharat

بیلٹ پیپر سے انتخابات کرانے سے متعلق عرضی دائر - Electronic Voting Machine

الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم )سے کرائے 2019کے لوک سبھا انتخابات کو منسوخ کرنے اور اسے بیلٹ پیپر سے ازسرنو کرائے جانے کی ہدایت دینے سے متعلق ایک نئی عرضی آج سپریم کورٹ میں دائر کی گئی ۔

بیلٹ پیپر سے انتخابات کرانے سے متعلق عرضی سپریم کورٹ میں دائر
author img

By

Published : Jun 13, 2019, 10:54 PM IST

Updated : Jun 18, 2019, 11:01 AM IST

وکیل منوہر لال شرما نے عرضی دائر کرکے اس معاملہ کی جلد ازجلد سماعت کرنے اور عام انتخابات کو پھر سے بیلٹ پیپر سے کرائے جانے کی ہدایت دینے کی درخواست کی ہے ۔

مسٹر شرما نے عرضی کے توسط سے دعوی کیاہے کہ عوامی نمائندگی قانون کے تحت انتخابات صرف بیلٹ پیپر سے ہی کرائے جاسکتے ہیں ۔اس لیے حال ہی میں اختتام پزیر ہوئے لوک سبھا انتخابات کو منسوخ کیاجاناچاہئے ۔

واضح رہے کہ مختلف اپوزیشن پارٹیوں کی طرف سے ای وی ایم کی غیر جانبداری پر سوال اٹھائے جاتے رہے ہیں ،حالانکہ کمیشن کی طرف سے بار بار ای وی ایم میں گڑ بڑ کے کسی بھی اندیشہ کو مسترد کیاجاتارہاہے ۔

Last Updated : Jun 18, 2019, 11:01 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.