مہاراشٹر نو نرمان سینا کے چیف راج ٹھاکرے کے خلاف سوشل میڈیا پر پوسٹ لکھنا ایک شخص کو مہنگا پڑ گیا۔
ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر آٹھ اپریل کووائرل ہوا، جس میں مہاراشٹر نو نرمان سینا کے کارکنان گھاٹ کوپر مشرق میں واقع اس شخص کے گھر میں داخل ہو کر اس کے اہل خانہ کے سامنے مارپیٹ اور گالی گلوج کرتے نظر آرہے ہیں۔
مہاراشٹر نو نرمان سینا کے کارکنان پوسٹ لکھنے والے کو زد و کوب کر نے کے ساتھ اس سے مہاراشٹر کی عوام اور پارٹی چیف سے معافی مانگنے کو کہہ رہے ہیں۔
حد تو تب ہوگئی جب نو نرمان سینا نے اس ویڈیو کو اپنے فیس بک پیج پر پوسٹ کرتے لکھا ہے،'کوئی بھی شخص جو ایم این سے کے خلاف بولےگا ہم اس کے گھر میں داخل ہو کر پیٹنے کو تیار ہیں۔'
ایم این ایس نے اس شخص کو بی جے پی کا اندھ بھکت قرار دیا ہے۔
پارٹی نے کہا کہ اس شخص کے خلاف پنت نگر تھانے میں معاملہ درج کرایا گیاہے۔