ETV Bharat / bharat

پہلو خان ماب لنچنگ کیس: پرینکا گاندھی کے خلاف فوجداری مقدمہ

ریاست بہار میں ضلع مظفرپور کی سی جے ایم کورٹ میں کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا کے خلاف فوجداری مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

priyanka gandhi on pehlu khan mob lynching case
author img

By

Published : Aug 17, 2019, 2:55 AM IST

Updated : Sep 27, 2019, 6:13 AM IST

خبررساں ادارے 'اے این آئی' کے مطابق پہلوخان لنچنگ کیس میں راجستھان کی الور عدالت پر پرینکا گاندھی کے ٹوئٹ کے حوالے سے ان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

مظفرپور کے ایک وکیل سدھیر اوجھا نے پرینکا گاندھی کے خلاف یہ مقدمہ درج کروایا ہے۔

پرینکا گاندھی کے خلاف تعزیرات ہند کے دفعات 153، 504 اور 506 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

وکیل سدھیر اوجھا نے پرینکا گاندھی کے بیان کو فساد بھڑکانے والا اور امن و شانتی میں خلل ڈالنے والا بتایا۔

a criminal case against priyanka gandhi
پرینکا گاندھی کے خلاف فوجداری مقدمہ

مظفر پور کی سی جے ایم کورٹ نے اس مقدمے کی سماعت کے لیے 26 کی تاریخ طے کی ہے۔

دراصل پہلوخان ماب لنچنگ کیس میں الور کی عدالت کا فیصلہ آنے کے بعد پرینکا گاندھی نے ٹوئٹ کیا تھا کہ 'عدالت کا فیصلہ چونکا دینے والا ہے۔'

پرینکا گاندھی نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹ پر لکھا تھا: 'پہلو خان کیس میں الور کی عدالت کا فیصلہ تعجب میں ڈالنے والا ہے۔ ہمارے ملک میں غیرانسانیت کے لیے کوئی جگہ نہیں ہونی چاہیے اور بھیڑ کے ذریعے کیا گیا قتل ایک گھناؤنا جرم ہے۔'

a criminal case against priyanka gandhi
الور ماب لنچنگ کیس کے فیصلے پرینکا گاندھی کا ٹوئٹ۔

پرینکا گاندھی نے اپنے دوسرے ٹوئٹ میں لکھا تھا: 'راجستھان حکومت کے طرف سے بھیڑ کے ذریعے قتل کے خلاف قانون بنانے کی پہل قابل تعریف ہے۔ امید ہے کہ پہلو خاں معاملے میں انصاف دلاکر اچھی نظیر قائم کی جائے گی۔'

a criminal case against priyanka gandhi
پرینکا گاندھی کا ٹوئٹ۔

واضح رہے کہ پہلو خان ماب لنچنگ کیس میں الور کی ضلعی عدالت نے بدھ کے روز اپنا فیصلہ سنایا تھا، جس میں عدالت نے تمام ملزمین کو بری کر دیا تھا۔

یکم اپریل 2017 کو 55 سالہ پہلو خان اور ان کے بیٹے ایک گائے کو جئے پور سے خرید کر ان کے آبائی مقام ہریانہ کے نوح جارہے تھے کہ راستہ میں بہرور کے قریب نام نہاد گاؤ رکھشکوں نے پہلو خان اور ان کے بیٹوں کو پیٹ پیٹ کر زخمی کردیا تھا اور دو دن بعد علاج کے دوران پہلو خان ہلاک ہوگئے۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Sep 27, 2019, 6:13 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.