ریاست اترپردیش کے ضلع ہردوئی میں کاوڑیوں کو ایک تیز رفتار ٹرک نے کچل دیا۔
جس میں ایک کاوڑی کے ہلاک ہو نے اور دو شخص کےبری طرح زخمی ہونے کی خبر ہے۔
اس حادثے سے ناراض کاوڑیوں نے جم کر ہنگامہ کیا اور ٹرک کو توڑ پھوڑ بھی کیا ہے۔
موقع پر پہنچی علاقے کی پولیس نے لوگوں کو سمجھا بجھا کر ماحول کو قابو میں کیا اور کاوڑی کے مردہ جسم کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا ہے۔
معاملہ کوتوالی بلگرام علاقے کے کانپور بللھور روڈ کا ہے، تیزی سے آرہے ٹرک نے بائیک سوار کاوڑیوں کو ٹکر مار دی، جس سے بائیک چلا رہے پون نامی ایک شخص کی موت ہوگئی۔
جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے، جنہیں علاج کے لیے ضلع اسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے۔