ETV Bharat / bharat

کرناٹک: ایس ایس ایل سی امتحانات میں 98 فیصد طلبا کی شرکت - اضافی امتحانات

کرناٹک میں 25 جون سے دسویں کے سالانہ امتحابات (ایس ایس ایل سی) شروع ہوچکے ہیں، جس کا کل تیسرا دن تھا۔

98 percent students appear in sslc exam in karnataka
کرناٹک: ایس ایس ایل سی امتحانات میں 98 فیصد طلبا کے شرکت
author img

By

Published : Jun 28, 2020, 9:24 AM IST

کرناٹک سیکنڈری تعلیمی امتحان بورڈ کے ڈائریکٹر وی سمنگالا نے امتحانات کے دوران ہاتھوں کو صاف رکھنے اور جسمانی فاصلہ برقرار رکھنے پر طلبا کی تعریف کی ۔

کرناٹک میں 25 جون سے دسویں کے سالانہ امتحابات (ایس ایس ایل سی) شروع ہوچکے ہیں، جس کا کل تیسرا دن تھا۔ سات لاکھ 85 ہزار طلبا (98 فیصد) نے اپنا پہلا انگریزی زبان کا امتحان دیا۔

98 percent students appear in sslc exam in karnataka
کرناٹک: ایس ایس ایل سی امتحانات میں 98 فیصد طلبا کے شرکت

کرناٹک میں جملہ آٹھ لاکھ 45 ہزار سے زائد طلبا نے اپنا نام درج کیا تھا۔ ان میں فریشر، نجی اسکولز، ریپیٹرز اور دیگر طلبا بھی شامل ہیں۔

کرناٹک سیکنڈری تعلیمی امتحان بورڈ کے ڈائریکٹر وی سمنگالا نے بتایا ہے کہ 'انگریزی پرچہ کے لئے دوسری زبان کے طور پر اندراج کرنے والے 7،85،140 طلبا میں سے 7،71،877 (98 فیصد) نے ریاست کے 2،878 مراکز میں جمعرات کو امتحان دیا'۔

انھوں نے بتایا ہے کہ 'جملہ 8.5 لاکھ طلبا نے 25 جون سے 4 جولائی تک بورڈ کے امتحانات کے لئے 33 عنوانات میں اختیاری مضامین کے ساتھ رجسٹریشن کروایا ہے'۔

سمنگلا نے واضح کیا کہ 'ہر مضمون میں شامل ہونے والوں کی تعداد الگ الگ ہے، یہ اس بات پر انحصار کرتا ہے کہ ان میں سے کتنوں نے کس مضمون کا انتخاب کیا ہے'۔

ریاستی وزیر تعلیم ایس سریش کمار نے کہا ہےکہ 'والدین اور تمام اسٹیک ہولڈرز کے تعاون سے ایس ایس ایل سی بورڈ کے امتحانات ایک خاص نوٹس پر شروع ہوئے۔ کیونکہ بہت ساری ریاستوں اور سنٹرل بورڈ آف سیکنڈری امتحان (سی بی ایس ای) نے یا تو امتحانات ملتوی کردیے ہیں۔ یا پھر تمام طلبا کو کامیاب کیا گیا'۔

انھوں نے مزید کہا ہے کہ 'ایسے طلبا جو امتحانات میں شرکت سے محروم ہو گئے ہیں تو انہیں اگست میں اضافی امتحانات دینے کی اجازت ہوگی'۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.