ترنمول کانگریس کے راجیہ سبھا کے رکن پارلیمان ڈیریک او برائن نے وزیر ریلوے پیوش گوئل سے مطالبہ کیا کہ وہ لاک ڈاؤن کے دوران شرمک ٹرینوں میں سوار ہلاکتوں کی کل تعداد کے بارے میں تفصیلات بتائیں۔
گوئل نے کہا کہ 'پولیس کی فراہم کردہ اعداد و شمار کے مطابق 9 ستمبر2020 تک 97 افراد کی ہلاکت کی اطلاع ملی ہے۔
گوئل نے کہا کہ پولیس غیر فطری اموات کے معاملات میں سی آر پی سی کی دفعہ 174 کے تحت مقدمہ درج کرتی ہے اور مزید قانونی عمل کی پیروی کرتی ہے۔
انھوں نے مزید کہا کہ ان میں سے 87 لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دی ہے۔
متعلقہ ریاستی پولیس سے اب تک 51 پوسٹمارٹم رپورٹس موصول ہوئی ہیں ، جن میں اموات کی وجوہات کو دل کی بیماری بتایا گیا ہے۔
اس کے علاوہ پرانی اور پھیپھڑے کی بیماری بتایا گیا ہے۔
مزید پڑھیں:'پی ایم کیئرس فنڈ میں مکمل شفافیت'
پیوش گوئل نے کہا کہ 31 اگست2020 تک شرمک ٹرینوں میں63.19 لاکھ مسافروں نے سفر کیا ہے۔