لنگیٹ تحصیل کے ایک دور افتادہ مڈوا نامی گاوں میں 70 سال بعد یعنی پہلی بار بجلی کی سپلائی بحال ہوئی لوگوں میں خوشی کی لہر پی ڈی ڈی ایگزن کا والہانہ استقبال۔
شمالی کشمیر ہندوارہ کے ایک دور افتادہ دیہاتی گاوں مڈوا نوگام جہاں آج اس اکیسویں صدی میں پہلی بار بجلی کا نظام جو ہے بحال ہوگیا ہے جب علاقے میں بجلی کے بلب چکمنے لگے تو لوگوں میں خوشی کے ایک نئی کرن دیکھنے کو ملی ۔
نمائندے نے جب یہاں مڈوا کے لوگوں سے بات کی تو انہیں نے ایگزن صاحب کا شکریہ کیا اور اعلی حکام کا بھی شکریہ کیا اور کہا ہم نے پہلے کبھی بجلی نہیں دیکھی ہے آج ہمیں لگ رہا ہے کہ ہم لوگ ایک نئی دنیا میں آگئے ہیں۔
لوگوں نے کہا یہ پہلا افسر ہوگے جنہوں نے اس گاوں کا دورہ کیا ہے اور ہم لوگوں کو بجلی سے فیضاب کیا ہے ہم کافی خوشی محسوس کرتے ہیں اور اس افسر کا کافی شکریہ کرتے ہیں جنہوں نے خود یہاں 4فٹ برف میں پیدل گاوں میں آئے اور ہمیں بجلی سے روشناس کیا ہم ان کے کافی مشکور ہے
اس حوالے سے ایگزن پی ڈی ڈی فاروق احمد نے بات کرتے ہوئے کہا سرکار کی جانب سے یہ ایک اسکیم ہے گھر گھر بجلی پہنچانا اور میں نے یہ ایسا کیا اور میری یہ کوشش تھی میں ان علاقوں میں یہ اسکیم پہنچاوں جہاں بجلی اکیسوی صدی میں نہیں پہنچی ہے اور میں فخر محسوس کررہا ہوں کہ میں نے ان لوگوں کو بجلی فراہم کی جو میری اولین کوشش تھی۔