ETV Bharat / bharat

بھارت: کوروناوائرس کے 67 ہزار سے زائد نئے مریض - ملک میں کورونا معاملے

ملک میں عالمی وبا کورونا وائرس کا قہر دن بہ دن بڑھتا ہی جارہا ہے اور پھر ایک ہی دن میں 67 ہزار سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، تاہم اسی عرصہ کے دوران 63 ہزار سے زائد مریضوں کے صحت مند ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔

ملک بھر میں کوروناوائرس کے مزید 67 ہزار سے زائد نئے مریض

author img

By

Published : Aug 26, 2020, 1:22 PM IST

بدھ کی صبح مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کی طرف سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں متاثرہ افراد کی تعداد 67،151 نئے مریضوں کے ساتھ مجموعی تعداد 32 لاکھ 34 ہزار 475 ہوگئی ہے۔ اسی عرصہ کے دوران 63،173 مریض شفایاب ہوئے ہیں جس سے صحت مند ہونے والے مریضوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 24 لاکھ 67 ہزار 759 ہوگئی ہے۔ ایکٹیو کیسز میں 2919 مریضوں کا اضافہ ہوا ہے اور صحت مند افراد کی نسبت نئے کیسز کی وجہ سے یہ تعداد 7 لاکھ 7ہزار 267 ہوگئی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں جان لیوا کورونا وائرس سے 1059مریضوں کی موت سے ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 59،449 ہوگئی۔ ملک میں ایکٹیو کیسزکی شرح 21.87 فیصد، شفایاب کی شرح 76.30 فیصد، جبکہ اموات کی شرح 1.84 فیصد ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.