ذرائع کے مطابق ایس آر پی ایف کے جوانوں کو حال ہی میں ممبئی میں گشت کے لئے تعینات کیا گیا تھا اور چار دن پہلے ہنگولی لوٹنے پر ان جوانوں کو سب سے الگ رکھا گیا تھا۔
ایس آر پی ایف کے جوانوں کی دو یونٹ ممبئی میں بندوسبت کے لئے بھیجی گئی تھیں اور چار دن پہلے ممبئی سے جوان واپس آئے تھے۔ جوانوں کے واپس آنے کے بعد احتیاط کے طور پر انہیں سب سے الگ تھلگ رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔
سبھی 194 جوانوں کو ہنگولی کے ایس آر پی ایف اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ ان میں سے 101 لوگوں کی رپورٹ آج ملی ہے جس میں چھ لوگوں کی رپورٹ پازیٹیو آئی ہے۔
واضح رہے کہ ہنگولی ضلع میں پہلے ایک کورونا پازیٹیو پایا گیا تھا جو بعد میں ٹھیک ہوگیا تھا۔