ETV Bharat / bharat

کووڈ 19 ویکسین کے مرحلہ وار کلینکل ٹرائل میں 6 کمپنیاں شامل - نیو یارک ٹائمز کے ویکسین ٹریکر کے مطابق

مرحلہ 3 میں 18 سے 85 سال کے عمر والے 30 ہزار لوگوں پر اس کا کلینکل ٹرائل کیا جائے گا، یہ ٹرائل ان لوگوں پر بھی کیا جائے گا جن میں کووڈ 19 کی علامات نہیں ہیں۔

clinical trials
clinical trials
author img

By

Published : Jul 29, 2020, 9:43 AM IST

نیو یارک ٹائمز کے ویکسین ٹریکر کے مطابق کوڈ 19 کے علاج کے لئے موثر ویکسین تیار کرنے کی دوڑ میں چھ کمپنیاں کلینیکل ٹرائل کے مرحلے میں کام کر رہی ہیں۔

فائزر اور بائیوٹیک نے پیر کو اپنے ویکسین بی این ٹی 162بی 2 کے فیز 2/3 میں داخل ہونے کی اطلاع دی ہے۔

اس فیز میں 18 سے 85 سال کے عمر والے 30 ہزار لوگوں پر اس کا کلینکل ٹرائل کیا جائے گا۔

موڈیرنا کے فیز 3 میں ان 30 ہزار لوگوں پر بھی ویکسین کا ٹرائل کیا جائے گا جن میں کووڈ 19 کی علامات نہیں ہیں۔

ایم آر این اے 1273 ویکسین کورونا وائرس "اسپائک" پروٹین کے ایک حصے پر کام کرنے والی اینٹی باڈی کو بہتر بنانے کے لئے تیار کیا گیا ہے جسے وائرس انسانوں کو متاثر کرنے کے لئے استعمال کرتا ہے۔

ویکسین کو تیار کرنے کے لئے مرحلہ 3 کا ٹرائل بہت اہم ہے کیونکہ اس سے اس سوال کے جواب میں مدد مل سکتی ہے کہ یہ اس بیماری سے بچنے کے لئے موثر ہے یا نہیں۔

اس کے قبل کووڈ 19 کے لئے ویکسین تیار کرنے والی چار کمپنیوں نے فیز 3 کا ٹرائل مکمل کر لیا ہے۔

یونیورسٹی آف اکسفورڈ اور برطانیہ کی گلوبل بایوفرماسٹیکل کمپنی آسٹرا زینیکا کے سائنسدانوں کے ذریعہ تیار کردہ کووڈ 19 ویکسین ابتدائی پیشرفت کے بعد جنوبی افریقہ اور برازیل میں کلینیکل ٹرائل کے مرحلے میں کام کر رہی ہیں۔

گذشتہ ہفتے لینسیٹ میڈیکل جریدے میں شائع شدہ ویکسین کے فیز 1/2 ٹرائلز کے نتائج سے یہ ظاہر ہوا ہے کہ اس سے امیون سسٹم مضبوط ہوتے ہیں۔

اس ویکسین کا فیز 3 ٹرائل بھارت سمیت کئی دیگر ممالک میں بھی کیا جائے گا۔ اس ویکسین کو بھارت میں کوویشیلڈ کہا جائے گا۔

گذشتہ ہفتے آئی اے این ایس کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں سیرم انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا (ایس آئی آئی) کے سی ای او ادر پوناوالا نے کہا ہے کہ آسٹر زینیکا کے ساتھ انتظامات کے مطابق ایس آئی آئی اگلے ایک سال کے دوران بھارت اور دیگر کم اور اوسط آمدنی والے ممالک کے لئے کوشیلڈ ویکسین کی ایک ارب خوراکیں تیار کرے گی۔

توقع ہے کہ اگست 2020 کے قریب بھارت میں فیز 3 کلینیکل ٹرائلز کا آغاز ہوگا جس میں چار سے پانچ ہزار مریضوں کو یہ دوائیں دی جائیں گی۔

ابوظہبی کے سرکاری میڈیا آفس نے جولائی میں کہا تھا کہ چینی سرکاری دواساز کمپنی سونوفرم کی غیر فعال کووڈ 19 ویکسین کا مرحلہ 3 متحدہ عرب امارات کے ابو ظہبی میں شروع ہوا ہے۔

متحدہ عرب امارات کے صحت کے حکام نے حال ہی میں 15 ہزار کاکنان کو کلینکل ٹرائل کی اجازت دے دی ہے۔

چینی ویکسین بنانے والی کمپنی سونووک نے جولائی میں کہا تھا کہ اسے برازیل میں اپنے کووڈ 19 ویکسین کورونا ویک کا مرحلہ 3 کلینیکل ٹرائل شروع کرنے کی منظوری مل گئی ہے۔

یہ مطالعہ برازیل میں متعدد ریاستوں میں واقع 12 کلینیکل سائٹس میں کوویڈ 19 خصوصی خدمات میں کام کرنے والے تقریبا 9 ہزار صحت سے متعلق پیشہ ور افراد کی تقرری کرے گا۔

نیو یارک ٹائمز کے ویکسین ٹریکر میں آسٹریلیا میں مرڈوک چلڈرن ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے ذریعہ فیز 3 ٹرائل بھی شامل ہے۔

ٹریکر کے مطابق 165 سے زیادہ کووڈ 19 ویکسین پر کام شروع ہوچکا ہے اور 27 ویکسین کلینکل ٹرائل کے مرحلے میں ہیں۔

چین کی فوج کو کووڈ 19 ویکسین کے استعمال کو منظوری ملی ہے جو فوج کی ریسرچ یونٹ اور کین سینو بایولوجکس نے مشترکہ طورپر تیار کیا ہے۔

ریکومبیننٹ ناول کورونویرس ویکسین کے لئے منظوری ایک سال کے لئے 25 جون کو دی گئی تھی۔

چین میں اے ڈی 5 این سی او وی کے مرحلہ 1 اور مرحلہ 2 کے کلینکل ٹرائلز کئے جا چکے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.