ETV Bharat / bharat

ملیالم مصنف اکیٹم کو 55 واں گیان پیٹھ ایوارڈ

author img

By

Published : Nov 30, 2019, 12:09 PM IST

Updated : Nov 30, 2019, 12:43 PM IST

گیان پیٹھ ملک کا سب سے بڑا ادبی اعزازہے۔ اس میں انعام کے طور پر11 لاکھ روپے نقد، واگ دیوی کا مجسمہ، ایک توصیفی سند اور ایک یادگار عطا کی جاتی ہے۔

55th  Gyan peeth Award to Malalai Author Akteem
ملیالی مصنف اکیٹم کو 55 واں گیان پیٹھ ایوارڈ

جمعہ کے روز بھارتیہ گیان پیٹھ کی سلیکٹ کمیٹی کی میٹنگ میں ملیالم زبان کے سب سے بڑے شاعر و ادیب کو یہ ایوارڈ دینے کا فیصلہ کیا گیا۔

گیان پیٹھ ایوارڈ میں 11 لاکھ روپے نقد، واگ دیوی کا مجسمہ، ایک توصیفی سند اور ایک یادگار پر مشتمل ہے۔

8 مارچ 1926 کو کیرالہ کے ضلع پلاکڑ کے کومر نیلور گاؤں میں پیدا ہونے والے اکیٹم کا اس ایوارڈ کے لیے انتخاب گیان پیٹھ ایوارڈ یافتہ اوڑیا کے مصنف پرتیبھا رائے کی سربراہی والی کمیٹی نے کیا۔

کمیٹی میں پروفیسر شمیم حنفی، ہریش تریویدی، سورنجن داس، چندرکانت پاٹل، اصغر وجاہت، مدھاو کوشک اور بھارتیہ گیان پیٹھ کے ڈائریکٹر مدھوسودن آنند وغیرہ شامل تھے۔

بھارتیہ گیان پیٹھ کے ذریعہ جاری کردہ ایک ریلیز کے مطابق اکیٹم بچپن سے ہی ادب، مصوری، موسیقی اور علم نجوم میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں۔

شاعری، ڈرامہ، ناول اور ترجمے میں ان کی 40 سے زائد کتابیں ہیں۔ وہ مثبت معاشرتی تغیر پذیر شاعر ہیں۔ انہیں ساہتیہ اکیڈیمی ایوارڈ، مورتی دیوی ایوارڈ، کبیر سمان، ولاتول سمان وغیرہ مل چکے ہیں۔ ان کی تخلیقات کا کئی ہندوستانی زبانوں اور غیر ملکی زبانوں میں ترجمہ ہوچکا ہے۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Nov 30, 2019, 12:43 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.