ETV Bharat / bharat

بھارت میں کورونا وائرس کے 53601 نئے کیسز - 53 ہزار سے زیادہ نئے کیسز

منگل کے روز وزارت صحت کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق 'گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 53،601 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں، جس سے متاثرین کی مجموعی تعداد 22،68،676 ہوگئی ہے۔'

بھارت میں کورونا وائرس کے 53601 نئے کیسز

author img

By

Published : Aug 11, 2020, 12:24 PM IST

ملک میں کورونا وائرس کے بڑھتے قہر کے درمیان گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران جان لیوا وبا کے 53 ہزار سے زیادہ نئے کیسز رپورٹ ہونے سے متاثرین کی مجموعی تعداد 68۔22 لاکھ سے متجاوز کر گئی، وہیں اسی عرصہ کے دوران 47 ہزار سے زیادہ افراد صحت مند ہوئے ہیں۔

منگل کے روز وزارت صحت کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق 'گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 53،601 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں، جس سے متاثرین کی مجموعی تعداد 22،68،676 ہوگئی ہے۔ اسی عرصہ کے دوران 47،746 افراد جان لیوا وائرس سے شفایاب ہوئے جس سے صحت مند افراد کی مجموعی تعداد 15،83،490 ہوگئی ہے۔

اسی عرصے کے دوران 871 افراد کی ہلاکت کے ساتھ مرنے والوں کی تعداد 45،257 ہوگئی۔ ملک میں ایکٹیو کیسزکی تعداد 4،984 سے بڑھ کر 6،39،929 ہوگئی ہے۔

ملک میں اب 28.21 فیصد فعال کیسز ہیں۔ وائرس سے شفایابی کی شرح 69.80 فیصد اور اموات کی شرح 1.99 فیصد ہے۔

کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ریاست مہاراشٹر ہے جہاں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 2177 سے بڑھ کر 148042 ہوگئی اور 293 اموات کے ساتھ ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 18،050 ہوگئی۔ اسی عرصہ کے دوران 6711 افراد وائرس سے شفایاب ہوئے اور یہ تعداد بڑھ کر 3،58،421 ہوگئی۔ ملک میں سب سے زیادہ فعال کیسز اسی ریاست میں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: معروف شاعر راحت اندوری کورونا سے متاثر

آندھرا پردیش میں مریضوں کی تعداد 661 فعال کیسز سے بڑھ کر 87،773 ہوگئی۔ ریاست میں اب تک 2116 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں، جبکہ 6924 افراد کی شفایابی سے مجموعی طور پر 1،45،636 افراد صحت مند ہوئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.