ETV Bharat / bharat

سعودی عرب میں کورونا سے پانچ بھارتی شہریوں کی موت - سعودی عرب میں کورونا

سعودی عرب میں کورونا کی وجہ سے بھارت کے پانچ شہریوں کی موت واقع ہوگئی ہے۔ بھارتی سفارتخانہ نے بتایا کہ ان پانچ لوگوں کا تعلق کیرالہ، مہاراشٹر، اترپردیش اور تلنگانہ سے تھا۔

سعودی عرب میں کوروناسے 5 بھارتی شہریوں کی موت

author img

By

Published : Apr 19, 2020, 9:48 AM IST

Updated : Jun 4, 2020, 3:14 PM IST

سعودی عرب میں بھارتی سفارت خانہ نے کیرالہ کے شہناز پالا قندیل، صفوان ناڈامل، مہاراشٹر سے سلیمان سید جنید، اترپردیش سے بدرعالم اور تلنگانہ سے عظمت اللہ خان کی کورونا وائرس سے موت کی تصدیق کی ہے۔

سعودی عرب میں بھارتی سفارتخانہ نے ایک بیان جاری کرکے بتایا کہ مملکت سعوی عربیہ میں پانچ بھارتی شہریوں کی کورونا سے موت ہوگئی ہے۔ انہوں نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ 17 اپریل تک سعودی عرب میں کورونا سے جتنی اموات ہوئی ہیں، ان میں بھارت کے پانچ شہری بھی شامل ہیں۔

بھارتی سفیر برائے سعودی عرب اوصاف سعید کے مطابق مملکت میں موجود بھارتی سفارتخانہ بھارتی شہریوں کی ہرممکن مددکے لئے مستعد ہے۔ سعودی انتظامیہ کے علاوہ کمپنیوں سے رابطہ کرکے بھارتی شہریوں کی ضروریات کاخیال بھی رکھا جا رہا ہے۔

سعودی عرب میں کوروناسے 5 بھارتی شہریوں کی موت
سعودی عرب میں کوروناسے 5 بھارتی شہریوں کی موت

حال ہی میں 14اپریل کو سعودی سفیر نے مملکت میں موجود بھارتی شہریوں کے ایک گروپ سے ملاقات کی تھی، جس میں انہوں نے وہاں موجودتمام شہریوں کو ہرممکن سہولیات فراہم کرانے کی یقین دہانی کرائی تھی۔

بھارتی سفیرکے مطابق یہاں مملکت میں بھارتی سفارتخانہ تمام بھارتی شہریوں کوگھر سے دور گھر کا احساس کرانے کے لئے ہروقت دستیاب ہے۔

Last Updated : Jun 4, 2020, 3:14 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.