ETV Bharat / bharat

بھارت میں بڑھتا جارہا کورونا کا قہر

کیرالہ، مہاراشٹر، پنجاب اور کرناٹک سے کورونا وائرس کے نئے معاملے کے بعد کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد بڑھ کر49 ہوگئی ہے۔ تمام مریضوں کی مختلف ہسپتالوں میں سخت نگرانی کی جارہی ہے۔

بھارت میں بڑھتا جارہا کورونا کا قہر
بھارت میں بڑھتا جارہا کورونا کا قہر
author img

By

Published : Mar 10, 2020, 2:16 PM IST

کورونا وائرس کے کیسز بھارت کی مختلف ریاستوں میں مسلسل بڑھتے جارہے ہیں۔

تازہ ترین کیس کیرالہ سے سامنے آیا ہے، جس میں دو مزید افراد اس سے متاثر پائے گئے ہیں۔ وہیں دو افراد پونے میں اور ایک ایک پنجاب اور بنگلور میں اس وائرس سے متاثر پائے گئے ہیں۔

ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 49 ہوگئی ہے، ان میں اٹلی کے 16 شہری بھی شامل ہیں۔

پنجاب کے پرنسپل سکریٹری انوراگ اگروال نے کہاکہ 'ایئر انڈیا کی پرواز کے ذریعے اٹلی کے شہر میلان سے واپس آنے والے خاندان کی تفتیش میں کورونا وائرس کے انفیکشن کی تصدیق ہوئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اس شخص کی بیوی اور بچے کی تفتیش کا نتیجہ منفی آیا ہے۔ تاہم امرتسر اسپتال میں دونوں کو الگ رکھا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:افغانستان سے امریکی فوجیوں کا انخلا شروع

پونے سے بھی مزید کورونا وائرس کے دو کیسز سامنے آئے ہیں۔ ان دونوں کو پونے کے نائیڈو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ایک عہدیدار نے بتایا کہ یہ دونوں حال ہی میں دبئی سے واپس آئے تھے۔ انہیں ایک علیحدہ وارڈ میں رکھا گیا ہے۔

واضح رہے کہ بھارتی فضائیہ کے ذریعے ایران سے 58 بھارتیوں کو واپس لایا جا چکا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.