سابق چیف انفارمیشن کمشنر وجاہت حبیب اللہ نے جموں و کشمیر سے دفعہ 370 کی منسوخی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ 'دفعہ 370 اصل مسئلہ نہیں ہے'
سابق چیف انفارمیشن کمشنر وجاہت حبیب اللہ نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی بات چیت کے دوران کہا کہ 'کشمیر میں دفعہ 370 اصل مسئلہ نہیں ہے بلکہ کشمیری عوام کے آئینی حقوق سے محروم کرنا بنیادی مسئلہ ہے'۔
انہوں نے کہاکہ اصل تنازع اس بات پرہے کہ 'کشمیریوں کو جو آئینی حقوق ملے ہیں، وہ ان کو نہیں مل پا رہے ہیں۔ یہی سب سے بڑا مسئلہ ہے، جب یہ مسئلہ رہے گاتب تک کشمیر میں زندگی معمول کے مطابق نہیں آ سکتی ہے'۔
انہوں نے کشمیرکی عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ 'بھارت آپ کادوست ہے، بھارت کے لوگ آپ کے دوست ہیں،دشمن نہیں'۔
حبیب اللہ نے مزید کہا کہ 'اگر حکومت کی جانب سے کچھ کمی بیشی ہوئی ہے تو ہم حکومت کے سامنے احتجاج کریں گے اور کررہے ہیں'۔