ETV Bharat / bharat

ادھو کابینہ میں توسیع متوقع، 36 وزراء حلف لے سکتے ہیں - مہاراشٹر حکومت کی کابینہ

مہاراشٹر حکومت کی کابینہ میں توسیع کا امکان ہے۔ اس کے بعد ریاست میں وزیر اعلیٰ سمیت کل 43 وزیر ہو جائیں گے۔ ریاست میں نائب وزیر اعلیٰ کی دوڑ میں سب سے آگے این سی پی کے رہنما اجیت پوار کا نام ہے۔

ادھو کابینہ میں توسیع متوقع
ادھو کابینہ میں توسیع متوقع
author img

By

Published : Dec 30, 2019, 7:55 AM IST

وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے کی کابینہ میں توسیع ہونے کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹھاکرے کابینہ میں 36 وزیر شامل ہوں گے۔ اس میں 28 کابینی وزیر اور 8 وزیر مملکت حلف لیں گے۔ اس کے بعد مہاراشٹر میں وزیر اعلیٰ سمیت کل 43 وزیر ہو جائیں گے۔

واضح رہے کہ 28 نومبر کو ادھو ٹھاکرے نے ریاست کے وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف لیا تھا۔ اس دوران ان کے ساتھ جینت پاٹل، چھگن بھجبل، ایکناتھ شندے، سبھاش دیسائی، بالا صاحب تھورات اور نتن راؤت نے بھی وزیر کے طور پر حلف لیا تھا۔

ریاست مہاراشٹر میں شیوسینا، کانگریس اور این سی پی اتحاد کی حکومت ہے۔ اس وقت ادھو ٹھاکرے کابینہ میں شیوسینا سے وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے کے علاوہ دو وزیر اور کانگریس، این سی پی سے بھی دو دو وزیر شامل ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق کابینہ کی توسیع میں کانگریس کی طرف سے 12 وزیر ہوں گے جن میں 10 کابینی وزیر اور دو مملکتی وزیر ہوں گے۔

شیوسینا کی طرف سے ادھو ٹھاکرے سمیت 15 وزیر ہوں گے جن میں 11 کابینی وزیر اور تین مملکتی وزیر ہوں گے۔

این سی پی کی طرف سے کل 16 وزیر ہوں گے جن میں 12 کابینی وزیر اور چار مملکتی وزیر ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق این سی پی کی طرف سے نواب ملک، جتیندر آہواڑ، دلیپ ولسے پاٹل، دھننجے منڈےکے نام وزراء کی دوڑ میں شامل ہیں۔ وہیں کانگریس کی طرف سے سنیل کیدار، امت دیشمکھ اور اشوک چوہان وزیر بن سکتے ہیں۔

Intro:Body:

ادھو کابینہ میں توسیع متوقع، 36 وزراء حلف لے سکتے ہیں

مہاراشٹر حکومت کی کابینہ میں توسیع کا امکان ہے۔ اس کے بعد ریاست میں وزیر اعلیٰ سمیت کل 43 وزیر ہو جائیں گے۔ ریاست میں نائب وزیر اعلیٰ کی دوڑ میں سب سے آگے این سی پی کے رہنما اجیت پوار کا نام ہے۔

وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے کی کابینہ میں توسیع ہونے کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹھاکرے کابینہ میں 36 وزیر شامل ہوں گے۔ اس میں 28 کابینی وزیر اور 8 وزیر مملکت حلف لیں گے۔ اس کے بعد مہاراشٹر میں وزیر اعلیٰ سمیت کل 43 وزیر ہو جائیں گے۔

واضح رہے کہ 28 نومبر کو ادھو ٹھاکرے نے ریاست کے وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف لیا تھا۔ اس دوران ان کے ساتھ جینت پاٹل، چھگن بھجبل، ایکناتھ شندے، سبھاش دیسائی، بالا صاحب تھورات اور نتن راؤت نے بھی وزیر کے طور پر حلف لیا تھا۔

ریاست مہاراشٹر میں شیوسینا، کانگریس اور این سی پی اتحاد کی حکومت ہے۔ اس وقت ادھو ٹھاکرے کابینہ میں شیوسینا سے وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے کے علاوہ دو وزیر اور کانگریس، این سی پی سے بھی دو دو وزیر شامل ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق کابینہ کی توسیع میں کانگریس کی طرف سے 12 وزیر ہوں گے جن میں 10 کابینی وزیر اور دو مملکتی وزیر ہوں گے۔

شیوسینا کی طرف سے ادھو ٹھاکرے سمیت 15 وزیر ہوں گے جن میں 11 کابینی وزیر اور تین مملکتی وزیر ہوں گے۔

این سی پی کی طرف سے کل 16 وزیر ہوں گے جن میں 12 کابینی وزیر اور چار مملکتی وزیر ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق این سی پی کی طرف سے نواب ملک، جتیندر آہواڑ، دلیپ ولسے پاٹل، دھننجے منڈےکے نام وزراء کی دوڑ میں شامل ہیں۔ وہیں کانگریس کی طرف سے سنیل کیدار، امت دیشمکھ اور اشوک چوہان وزیر بن سکتے ہیں۔ 

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.