ETV Bharat / bharat

سری لنکا میں بحریہ کے 30 جوان کورونا سے متاثر - کووِڈ-19

سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو کے قریب بحریہ کے 30 جوانوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہونے کے بعد بحریہ کے کیمپ کو آئیسولیشن علاقہ قرار دیا گیا ہے۔ ساتھ ہی سری لنکا میں کورونا متاثرین کی تعداد بڑھ کر 373 ہو گئی ہے۔

سری لنکا میں بحریہ کے 30 جوان کورونا متاثر

author img

By

Published : Apr 24, 2020, 11:12 PM IST

فوج کے کمانڈر شاویندر سلوا نے جمعہ کو یہ اطلاع دی۔ انہوں نے کہا کہ فوجی اس وقت کووِڈ-19 وائرس کی زد میں آ گئے جب ان کی ٹیم جا۔ایلا کے سوددوویلا میں کورونا کے مشتبہ مریضوں کو ڈھونڈ رہی تھی۔ مشتبہ مریض قرنطینہ سے بچنے کے لیے چھپے ہوئے تھے۔

سری لنکا میں بحریہ کے 30 جوان کورونا متاثر
سری لنکا میں بحریہ کے 30 جوان کورونا متاثر

بحریہ کے ایک افسر کے بیمار ہونے کے بعد ٹیسٹ میں 30 بحریہ کے جوان کورونا پوزیٹیو پائے گئے۔ ویلیسارہ بحریہ کے کیمپ میں تعینات فوجیوں کا پی سی آر ٹیسٹ ہوگا اور کیمپ کو بند کر دیا جائے گا۔

سری لنکا کی وزارت صحت نے کہا کہ ملک میں اب تک کورونا وائرس کے 373 کیسز کی تصدیق ہو چکی ہے جن میں سے 107 افراد کے مکمل صحتیاب ہونے کے بعد انھیں اسپتال سے چھٹی دے دی گئی ہے۔ کورونا سے سات افراد کی موت ہوچکی ہے جبکہ 259 افراد کو طبی نگرانی میں رکھا گیا ہے۔

دار الحکومت کے علاوہ اس کے آس۔ پاس کے کئی علاقوں میں کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے۔ پولیس نے لوگوں سے گھروں میں ہی رہنے اور سوشل ڈسٹینسنگ کے ضابطے پر عمل پیرا ہونے کی اپیل کی ہے جبکہ حکومت گھر سے ہی کام کرنے کی پالیسی کو فروغ دے رہی ہے۔ ملک میں تمام اسکول اور یونیورسٹی گذشتہ ماہ سے ہی بند پڑے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.