ETV Bharat / bharat

بھارت: اب تک 3.76 کروڑ کورونا نمونوں کا ٹیسٹ

author img

By

Published : Aug 26, 2020, 1:24 PM IST

ملک میں عالمی وبا کووڈ 19 پر قابو پانے کے لئے جانچ کے دائرہ کار میں مسلسل توسیع کی جارہی ہے اور 25 اگست تک تین کروڑ 76 لاکھ 51 ہزار 512 کورونا نمونوں کا ٹیسٹ کیا گیا ہے۔

ملک میں اب تک 3.76 کروڑ کورونا نمونوں کا ٹیسٹ کیا گیا

انڈیا کونسل فارمیڈیکل ریسرچ (آئی سی ایم آر) کی طرف سے بدھ کے روز بتایا گیا کہ 25 اگست کو ملک بھر میں کورونا وائرس کے آٹھ لاکھ 23 ہزار 992 نمونوں کا ٹیسٹ کیا گیا ، حالانکہ یہ تعداد ایک دن پہلے کے نو لاکھ 25 ہزار 383 نمونوں کے مقابلے میں ایک لاکھ سے کم تھی۔

کونسل کے مطابق 25 اگست تک کورونا کی کل ٹیسٹ تین کروڑ 76 لاکھ 51 ہزار 512 تک پہنچ گئے۔

21 اگست کو ملک میں ریکارڈ 10 لاکھ 23 ہزار 836 کورونا ٹیسٹ ہوئے اور یہ ایک دن میں 10 لاکھ سے زیادہ انفیکشن ٹیسٹ کرنے والا دنیا کا تیسرا ملک بن گیا۔

بدھ کے روز وزارت صحت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 67151 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں اور 1059 مریضوں کی موت ہوگئی ہے۔

ملک میں کورونا کے کل مریض 32 لاکھ 34 ہزار ط475 ہیں جن میں سے فعال معاملات 7لاکھ 7 ہزار 267 ہیں اور 24 لاکھے 67 ہزار 758 افراد نے اس وائرس کو شکست دی ہے۔ وائرس سے اموات کی کل تعداد 59449 ہوگئی ہے۔

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ، نئے معاملات کے مقابلے میں کورونا سے صحت مند افراد کی تعداد کم ہونے کی وجہ سے فعال معاملات میں 2919 کا اضافہ ہوا ہے۔ آج صحت مند افراد کی تعداد 63173 تھی جبکہ گذشتہ روز ریکارڈ 66550 تعداد تھی۔

بازیابی کی شرح 0.01 فیصد اضافے سے 75.92 فیصد ہوگئی جبکہ اموات کی شرح 1.84 فیصد پر برقرار رہی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.