فرانس میں ایک دن میں کورونا وائرس (کووڈ-19)کے 26771 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔
پیر کو نئے معاملے سامنے آنے سے ملک میں متاثرین کی تعداد بڑھ کر 1165278 پہنچ گئی۔ اتوار کو 52010 معاملے درج کیے گئے تھے۔
اس مدت میں 257 لوگوں کی موت ہونےسے ہلاک شدگان کی تعداد بڑھکر 35018 ہوگئی۔ اتوار کو 116 لوگوں کی موت ہوئی تھی۔
ہسپتالز میں داخل مریضوں کی تعداد ایک دن میں 1307 کے اضاطے سے ہسپتالز میں داخل مریضوں کی تعداد 17500ہوگئی ہے۔
اس دوران سائنس کونسل کے سربراہ جین فرانکوئس ڈیل فیسی نے کہا کہ کورونا وائرس کے اعدادو شمار میں وبا کی پہلی لہر کے مقابلے میں بہت زیادہ اضافہ ہورہا ہے، جو ملک کے لیے 'ایک پریشانی' کا سبب ہے۔
نئے لاک ڈاؤن پر بڑھتی قیاس آرئیوں کے درمیان صدر امانل میکرون نے وائرس کے تیزی سے پھیلنے کو روکنے کے لیے نئے اقدامات کرنے پر فیصلہ کرنے کے لیے منگل اور بدھ کو دو دفاعی کونسل کی میٹنگ بلائی ہے۔