ETV Bharat / bharat

'جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے' - ضلع سیتامڑھی

بہار کے ایک شخص کو 18 گولیاں لگیں لیکن وہ نہ صرف زندہ بلکہ سلامت ہے۔

26-year-old-bihar-man-survives-18-bullet-injuries
author img

By

Published : Jun 10, 2019, 10:16 AM IST

اس واقعے نے ایک بار پھر اس قول کو صادق کردیا کہ 'جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے'۔ یہ شخص ابھی ہسپتال میں زیرعلاج ہے اور اس کی حالت مستحکم ہے۔

اطلاعات کے مطابق ریاست بہار کے ضلع سیتامڑھی میں 26 سالہ شخص کو 18 گولیاں لگیں۔ انہیں ہسپتال میں داخل کیا گیا جہاں پر مسلسل آٹھ گھنٹوں تک ان کا آپریشن چلا اور اب وہ خطر ے سے باہر ہیں۔

اس شخص کی پہچان پنکج کمار سنگھ کے طور پر کی گئی ہے۔

پولیس کے مطابق حملہ آور ان پر فائرنگ کرنے کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے اور اب تک ان کی شناخت نہیں ہوپائی ہے۔

ڈاکٹر ورون کمار کے مطابق جب زخمی پنکج کو نرسنگ ہوم میں لایا گیا تو اس کے سینے، ٹانگوں، ہاتھوں، پیٹ، گردے اور جگر پر گولیاں لگی تھیں۔ اس وقت وہ خون میں تر بتر تھا اور اس کی حالت انتہائی تشویش ناک تھی لیکن اس کا فوراً علاج کیا گیا۔ اس کے جسم سے تمام گولیاں نکال دی گئی ہیں اور وہ اب خطرے سے باہر ہے۔

Intro:Body:

News ID

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.