ایک فوجی افسر نے نام خفیہ رکھنے کی شرط پر کہا کہ حوثی باغیوں نے صوبہ سعدہ کے مشرقی علاقے قطف میں فوجی ٹکڑی پر گھات لگا کرحملہ کیا جس میں 25 فوجی ہلاک اور دیگر زخمی ہوگئے ۔حوثی باغیوں نے کئی فوجیوں کو قیدی بھی بنا لیا ہے۔
سعدہ کےگورنر ہادی تارشن نے اس واقعہ کی تصدیق کی اور کہا کہ قطف کے نزدیک گزشتہ تین دنوں سے حوثی باغیوں اور فوجیوں کے درمیان تصادم جاری تھا۔