ETV Bharat / bharat

کورونا وائرس:234 بھارتی ایران سے بھارت واپس - یران میں پھنسے ہوئے 234 بھارتیوں کو واپس بھارت

بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے بتایا کہ تقریبا 234 بھارتی جو کورونا وائرس پھیلنے کے دوران ایران میں پھنسے ہوئے تھے، وہ بھارت پہنچ گئے ہیں۔

کورونا وائرس:234 بھارتی ایران سے بھارت واپس

author img

By

Published : Mar 15, 2020, 8:10 AM IST

Updated : Mar 15, 2020, 8:38 AM IST

مہان ایئر کی ایک پرواز بھارتیوں کو لے کر ممبئی میں اتری۔ جس میں 234 افراد میں سے 131 طلبا اور باقی زائرین ہیں۔

بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر کا ٹوئیٹ
بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر کا ٹوئیٹ

جے شنکر نے بھارتیوں کو نکالنے میں مدد فراہم کرنے پر ایرانی حکام کا شکریہ ادا کیا۔

وزیر خارجہ امور نے ٹویٹ کیا ہے کہ 'ایران میں پھنسے ہوئے 234 بھارتیوں کو واپس بھارت لایا گیا ہے۔ جس میں 131 طلبا اور 103 زائرین شامل ہیں۔ ایرانی سفارت خانہ کی کوششوں پر سفیر ، بھاری ٹیم اور ایرانی حکام کا شکریہ'۔

ایران کورونا وائرس سے بدترین متاثرہ ملک میں شامل ہے جہاں اب تک 12،729 واقعات اور 611 اموات ہوئیں۔

بھارت واپسی سے قبل ایر پورٹ پر انتظار میں کھڑے بھارتی طلبا اور زائرین

پچھلے دنوں بھارت نے بھارتی شہریوں کو ایران سے نکالنے کے متعدد عمل انجام دیئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق 58 شہریوں پر مشتمل پہلا دستہ منگل کے روز C17 فوجی ٹرانسپورٹ طیارے میں واپس لایا گیا تھا جس کے بعد جمعہ کے روز 44 افراد کو نکال لیا گیا تھا۔

ایران میں پھنسے ہوئے 234 بھارتیوں کو واپس بھارت لایا گیا ہے۔

دریں اثنا بھارت بھر سے اب تک کورونا وائرس کے 84 مثبت واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔

Last Updated : Mar 15, 2020, 8:38 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.