ریاست کرناٹک میں گلبرگہ ضلع کے دستاپور دیہات میں کورنا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے، سماجی فاصلہ بنائے رکھنے اور لاک ڈون جاری رہنے کے باجود قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ہنومان جنتی کرنے والے 23 افراد پر مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
اس موقعے پر گلبرگہ ایس پی یڈامارٹن نے بتایا کہ لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ ’’دستا پور دیہات میں ہنو مان جینتی منانے اور ’’پالکی اتسو‘‘ کا انعقاد کرنے والے کُل 23افراد کے خلاف مہاگاؤں پولیس تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔‘‘
انہوں نے عوام کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ ’’لاک ڈائون اور سماجی فاصلہ جیسے احکامات عوام کے مفاد میں اٹھائے گئے اقدامات ہیں۔‘‘
انکا کہنا تھا کہ ’’لاک ڈاون کے پیش نظر جلسوں، جلوسوں، عرس اور دیگر سبھی قسم کی سماجی و مذہبی تقریبات کے انعقاد پر پابندی عائد ہے۔ جس کے سبب ہنومان جینتی کے موقعے پر ’پالکی اتسو‘ منعقد کرنے والے 23افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔‘‘