ETV Bharat / bharat

میگھالیہ میں کورونا کے 21 نئے معاملے، مزید چار متاثر صحت یاب - دی شیلناگ ٹائمس

میگھالیہ میں کورونا وائرس ’کووڈ-19‘کے 21 نئے معاملے سامنے آئے ہیں جس کے بعد یہاں سرگرم معاملات کی تعداد بڑھ کر 1178 ہوگئی۔

میگھالیہ میں کورونا کے 21 نئے معاملے، مزید چار متاثر صحت یاب

author img

By

Published : Aug 26, 2020, 6:02 PM IST

میگھالیہ میں عالمی وبا کورونا وائرس کے 21نئے معاملے سامنے آئیے ہیں جب کہ اس دوران ریاست میں مزید چار متاثرین کے صحت مند ہونے کے بعد اب تک صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 836 ہوگئی ہے۔ اس درمیان ایسٹ کھاسی پہاڑی ضلع کے مجسٹریٹ مستسوڈور وار نونگبری نے منگل سب دی شیلانگ ٹائمس کے دفتر بھون، اسٹاف کوارٹر اور بی ایس ایف دفتر کو کنٹینمنٹ زون سے الگ کردیا ہے اور پابندی ہٹالی ہے۔

اس تعلق سے جاری حکم میں کہا گیا، ’’دی شیلناگ ٹائمس کے دفتر بھون اور اسٹاف کوارٹرمیں صورت حال کو دیکھتے ہوئے اسے کنٹینمنٹ زون سے الگ کردیا گیا ہے۔‘‘

حکم میں کہا گیا کہ میگھالیہ کے اس مرکزی میڈیا ہاوس کے دفتر اور اسٹاف کوارٹر کو جراثیم سے پاک کیا گیا ہے۔

ضلع مجسٹریٹ نے ایک اور حکم جاری کر کے امپلنگ واقع بی ایس ایف کے ہیڈکوارٹر کو کنٹینمنٹ زون سے الگ کر دیا گیا۔ یہ حکم 25 اگست سے نافذ ہوگا۔ ضلع مجسٹریٹ نے متاثرین کے ساتھ رابطہ میں آنے کے خطرے کی حالت کا اندازہ کر کے یہ حکم جاری کیا ہے۔

اس درمیان ڈائریکٹر ہیلتھ خدمات (ایم آئی) ڈاکٹر رمن وار نے بتایا کہ سامنے آئے 21 نئے معاملات میں ایسٹ کھاسی پہاڑی ضلع کے 11،ایسٹ گاروپہاڑی ضلع کے 9 اور ضلع ریبھوئی کا ایک شخص شامل ہے۔

انہوں نے بتایا کہ میگھالیہ میں مزیدچار متاثرین (ایسٹ کھاسی پہاڑی ضلع کے ایک ،ضلع ریبھوئی کے تین)کے صحت یاب ہونے کے بعد اب تک شفایاب ہونے والوں کی تعداد 836 ہوگئی ہے۔

ملک بھر میں کورونا متاثرین کی تعداد 32لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے وہیں اس وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 60ہزار کے قریب پہنچ چکی ہے۔ عالمی وبا کورونا وائرس سے شفا یاب ہونے والے افراد کی تعداد 25لاکھ کے قریب پہنچ چکی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.