ETV Bharat / bharat

اروناچل پردیش میں سیلاب، دو افراد ہلاک - سیلاب کی وجہ سے دو افراد ہلاک

اروناچل پردیش میں لیپا راڈا ضلع کے دری سرکل میں شدید بارش کی وجہ سے سیلاب کی صورتحال پیدا ہوگئی ہے، جس میں دو افراد کے ہلاک ہونے کی خبر ہے۔

اروناچل پردیش میں اچانک سیلاب، دو افراد ہلاک

author img

By

Published : Sep 19, 2020, 10:01 AM IST

اروناچل پردیش میں موسلا دھار بارش کے سبب متعدد اضلاع میں سیلاب آگیا ہے۔ جس میں دو لوگوں کی موت ہوگئی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ سیلاب کی وجہ سے ایک اہم پل ٹوٹ گیا ہے اور کئی علاقوں میں سیلاب جیسا صورت حال پیدا ہو گیا۔

مغربی سیانگ اور مشرقی سیانگ جیسے کئی اضلاع میں کھیتی کی فصلیں ڈوب گئیں اور لینڈ سلائیڈنگ ہوئی۔

وہیں لیپا راڈا ضلع میں ایک ندی میں دو افراد بہہ گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ڈاکٹر پنڈت پوٹراج کو بھارت رتن دینے کا مطالبہ

ایک سرکاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جون کے بعد سے بارش سے متعلقہ واقعات اور لینڈ سلائیڈنگ میں 12 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ ادھر وزیر اعلی پیما کھانڈو کورونا وائرس سے متاثر ہوگئے تھے۔

فی الحال وہ نئی دہلی میں رہائش گاہ میں الگ رہ رہے ہیں۔ انہوں نے سیلاب سے جانی و مالی نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ متاثرہ اضلاع میں امداد فراہم کرنے کے لئے انتظامیہ سے مستقل رابطے میں ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.