ETV Bharat / bharat

ایک دن میں کورونا کے ریکارڈ 2.42 لاکھ سے زائد نمونوں کی جانچ - کووڈ 19 کی جانچ کرنے والی لیب کی تعداد

ملک میں کووڈ-19 کی جانچ کرنے والی لیب کی تعداد بڑھ کر 1087 ہوگئی ہے۔ ان سبھی لیباریٹریز میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 242383 نمونوں کی جانچ کی گئی۔

ایک دن میں کورونا کے ریکارڈ 2.42 لاکھ سے زائد نمونوں کی جانچ

author img

By

Published : Jul 4, 2020, 1:54 PM IST

ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے ریکارڈ 242383 نمونوں کی جانچ کی گئی جس سے اب تک جانچ کئے جانے والے نمونوں کی کل تعداد بڑھ کر 9540132 ہوگئی ہے۔

انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ (آئی سی ایم آر) کے ذریعہ سنیچر کو جاری اعداد و شمار کے مطابق 'اس دوران ملک میں کووڈ 19 کی جانچ کرنے والی لیب کی تعداد بڑھ کر 1087 ہوگئی ہے۔ ان سبھی لیباریٹریز میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 242383 نمونوں کی جانچ کی گئی جس سے اب تک جانچ کئے گئے کل سیمپلوں کی تعداد بڑھ کر 9540132 ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ 'دنیا بھر میں عالمی وباکورونا وائرس 'کووڈ19' کاقہر بڑھتا ہی جارہا ہے اور دنیا بھر میں اس کے متاثرین کی تعداد 1 کروڑ 11 لاکھ 93 ہزار 565 جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 5 لاکھ 29 ہزار 127 ہوچکی ہے۔'

کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 43 لاکھ 33 ہزار 103 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اوراپنے اپنے گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 58 ہزار 836 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 63 لاکھ 31 ہزار 335 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.