ETV Bharat / bharat

فلپائن میں سڑک حادثہ، متعدد ہلاک و زخمی - ravine in Philippines

فلپائن کے جنوبی صوبہ ساوتھ کوٹاباٹو میں منگل کو ایک ٹرک کے کھائی میں گرجانے سے کم از کم 20 لوگوں کی موت اور 11 دیگر بری طرح زخمی ہوگئے۔

فلپائن میں سڑک حادثہ 20لوگوں کی موت متعدد زخمی
author img

By

Published : Sep 17, 2019, 11:15 PM IST

Updated : Oct 1, 2019, 12:26 AM IST

مقامی اخبار ’منیلا ٹائمس‘ نے بتایا کہ گاڑی میں تقریباَ 30لوگ سوار تھے اور پڑوس کے شہر میں ’بیچ پارٹی‘ مناکر گھر واپس آرہے تھے۔

اسی دوران ٹیبولی شہر کے نزدیک بارنگے لامس لوم میں صبح ساڑھے دس بجے ڈرائیور نے گاڑی پر کنٹرول کھو دیا اور ٹرک حادثہ کا شکار ہوگیا۔

پولیس نے عینی شاہدین کے حوالے سے بتایا کہ ٹرک کا بریک فیل ہوگیا تھا۔ حادثہ کے اصل اسباب کی جانچ کی جارہی ہے۔

اس نے بتایا کہ حادثہ میں 15 لوگوں کی جائے حادثہ پر ہی موت ہوگئی جبکہ دیگر پانچ کو نزدیکی اسپتال میں لے جانے کے بعد مردہ اعلان کردیا گیا۔

مرنے والوں میں ایک برس سے چھ برس کی عمر کے بچے بھی شامل ہیں۔ حادثہ میں 11لوگ بری طرح زخمی ہوئے ہیں جنہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Oct 1, 2019, 12:26 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.