برازیل میں کورونا وائرس سے ایک دن میں ریکارڈ اموات کا سلسلہ جاری ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ 1473 لوگوں کی موت ہونے سے اس انفیکشن سے مرنے والے لوگوں کی تعداد 34021 ہوگئی۔
برازیل کی وزارت صحت نے جمعرات کی رات بتایا کہ اس دوران متاثرین کی تعداد 30925 سے بڑھ کر 614941 ہو گئی۔
ملک میں ایک دن پہلے انفیکشن کے 28633 معاملے سامنے آئے تھے اور 1349 لوگوں کی موت ہوئی تھی۔
برازیل دنیا میں انفیکشن کے معاملے میں امریکہ کے بعد دوسرے نمبر پر ہے، جکبکہ امریکہ میں انفیکشن کے معاملے 18 لاکھ سے زیادہ ہوگئے ہیں۔