چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر راج کمار اور لالہ لاجپت رائے میموریل میڈیکل کالج کے کووڈ۔ 19 محکمہ کے سرویلنس افسر ڈاکٹر وشواس چودھری نے یہ اطلاع دی۔ انہوں نے بتایا کہ کورونا کے نئے متاثرین میں چھاؤنی صدر علاقے کے رویندر پوری کے پانچ اور شاہ پیر گیٹ کے 9 افراد شامل ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ ٹرانسپورٹ نگر کے بنواڑی واٹِکہ علاقے کے 55 سالہ شخص کی آج میڈیکل کالج اسپتال میں علاج کے دوران موت ہوگئی جنہیں سنیچر کے روز کورونا پازیٹیو ہونے کی تصدیق کے بعد داخل کرایا گیا تھا۔ اس طرح اب تک یہاں کورونا متاثرین کے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 14 ہوگئی ہے جبکہ ضلع میں کووڈ۔ 19 سے متاثر مریضوں کی تعداد 244 تک پہنچ گئی ہے۔