ETV Bharat / bharat

ملک بھر میں 1،321 کورونا ٹیسٹ لیبز - کورونا وائرس کووڈ 19 کی جانچ

ملک بھر میں کورونا وائرس کووڈ 19 کی جانچ کرنے والی لیبز کی تعداد بڑھ کر 1،321 ہوگئی ہے.

ملک بھر میں 1،321 کورونا ٹیسٹ لیبز
ملک بھر میں 1،321 کورونا ٹیسٹ لیبز
author img

By

Published : Jul 30, 2020, 8:59 PM IST

جمعرات کو انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ (آئی سی ایم آر) کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کی جانچ کرنے والی لیبز کی فہرست میں پانچ نام شامل ہو گئے ہیں۔ ان میں سرکاری لیبز 907 اور پرائیوٹ لیبز 414 شامل ہیں۔ اس وقت آر ٹی پی سی آر پر مبنی ٹیسٹ لیبز 676 ( سرکاری : 412 ، پرائیوٹ: 264) ہے جبکہ ٹرونیٹ پر مبنی ٹیسٹنگ لیبز کی تعداد 541 ( سرکاری : 465 ، پرائیوٹ : 76) اور سی بی این اے ٹی پر مبنی ٹیسٹنگ لیبز 104 ( سرکاری: 30 ، پرائیوٹ: 74) ہیں۔

ان 1،321 لیبز نے 29 جولائی کو کورونا وائرس کے انفیکشن کا پتہ لگانے کے لئے 4،46،642 نمونوں کی جانچ کی۔ اس طرح اب تک مجموعی طور پر 1،81،90،382 نمونوں کی جانچ کی جا چکی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ چھ ماہ قبل 23 جنوری تک صرف پونے میں ایک لیب میں کورونا وائرس کے انفیکشن کی جانچ کی سہولت موجود تھی ، لیکن اب ملک بھر میں 1،321 لیبز کورونا وائرس کے انفیکشن کی جانچ کرنے کے لئے مسلسل کام کر رہی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.