ETV Bharat / bharat

آندھراپردیش: سینیٹائزر پینے سے 13 افراد ہلاک - کولڈ ڈرنکس میں سینی ٹائزر

پولیس کے ذرائع نے بتایا کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے شراب کی دکانیں بند ہونے کے سبب لوگوں نے کولڈ ڈرنکس میں سینیٹائزر ملاکر پی لیا، جس کی وجہ سے کم از کم 13 افراد کی موت ہوگئی۔

sanitizer death
آندھراپردیش: سینی ٹائزر پینے سے 13 افراد ہلاک
author img

By

Published : Aug 1, 2020, 12:11 PM IST

آندھراپردیش کے ضلع پرکاشم کے کوری چھید و اور پامورو گاؤں میں ہینڈ سینیٹائزر پینے سے کم از کم 13 افراد کی موت ہوگئی۔

پولیس کے ذرائع نے بتایا کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے شراب کی دکانیں بند ہونے کے سبب لوگوں نے کولڈ ڈرنکس میں سینی ٹائزر ملاکر پی لیا اور یہ کام کئی دن سے کر رہے تھے۔ ان میں سے 10 افراد کی کوری چھیدو اور تین پامورو گاؤں میں جاں بحق ہوئے۔ مرنے والوں میں زیادہ تر بھکاری اور مزدور طبقی کے ہیں۔

دیہاتیوں نے بتایا کہ یہ لوگ کئی دنوں سے شراب کی بجائے سینی ٹائزر پی رہے تھے اور ان میں سے کچھ بیہوش ہوگئے اور کچھ کو پیٹ میں درد کی شکایت ہوئی۔ ان کی لاشیں گاؤں کے مختلف مقامات پر پائی گئیں۔

جب کچھ لوگوں کو تشویشناک ناک حالت میں اسپتال میں داخل کرایا گیا تو انہوں نے بتایا کہ 'شراب کی عدم فراہمی کی وجہ سے انہوں نے سینی ٹائزر پی لیا تھا'۔

پولیس نے موقع سے سے سینی ٹائزر کی خالی بوتلیں برآمد کرلی ہیں اور انہیں جانچ کے لئے لیبارٹری بھجوا دی ہے۔

پولیس سپرنٹنڈنٹ سدھارتھ کوشل نے بتایا کہ 'ان کے اہل خانہ نے پولیس کو اطلاع دی کہ شراب کی دکانیں لاک ڈاؤن کی وجہ سے بند ہیں اور پچھلے 10 دن سے سینی ٹائزر پی رہے ہیں۔

پولیس نے گاؤں میں فروخت ہونے والے سینٹائزر ضبط کرلیا ہے انہیں جانچ کے لئے بھیج دیا ہے اور اس معاملے کی تفصیلی تفتیش کی جارہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.