چین میں کورونا وائرس (کووڈ ۔19) کے 12 نئے کیسز سامنے آئے ہیں- جن میں پانچ بیرون ملک سے آئے کیسزشامل ہیں۔
یہ بات ساﺅتھ چائنا مارننگ پوسٹ نے چینی حکومت کے کورونا وائرسز کے کیسز کے تجزیے کے حوالے سے بتائی۔
چین کے محکمہ صحت نے پیر کو یہ معلومات فراہم کی-
نیشنل ہیلتھ کمیشن نے اپنی یومیہ رپورٹ میں کہا ہے کہ بیجنگ میں تمام مقامی کیسز کی رپورٹ منفی آئی ہے۔
کمیشن کے مطابق اتوار کے روز کورونا سے کسی کی موت کی کوئی اطلاع موصول سامنے نہیں آئی ہے۔
اطلاعات کے مطابق چینی سائنسدانوں کی جانب سے کووڈ 19 کے ابتدائی پھیلاﺅ کا نقشہ بنانے کی کوشش کی جارہی ہے اور اس کے لیے زیرو پیشنٹ (پہلے مریض) کی تلاش ہورہی ہے۔