کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر چین کے ووہان سے گزشتہ روز بھارت لائے گئے 112 لوگوں کے پہلی مرتبہ لیے گئے نمونوں کو آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس (ایمس) کی جانچ میں منفی پایا گیا ہے۔
واضح رہے کہ اس گروپ میں 76 بھارتی اور 36 غیر ملکی شہری ہیں جن میں 5 بچے، اور 8 کنبے بھی شامل ہیں ۔ غیر ملکی شہریوں کے گروپ میں چین سے 6 بنگلہ دیش سے 23 میانمار اور مالدیپ سے 2 اور امریکہ سے 1 جنوبی افریقہ سے 1 اور مڈغاسکر سے 1 شہری شامل ہیں۔ سبھی کو بنیادی سہولیا ت مہیا کرائی جا رہی ہیں۔
آئی ٹی بی پی کے ڈاکٹرز کی جانب سے ان کا روزانہ طبی طریقہ کار کے مطابق ٹیسٹ کیا جا رہا ہے۔ ابھی تک ان میں سے کسی میں بھی کورونا وائرس کی کوئی علامات نہیں پائی گئی ہے۔ ایسی امید ہے کہ انہیں تقریبا 14 دنوں تک قرنطینہ میں رکھا جائے گا۔ ان کا دوبارہ 14 ویں دن آخری ٹیسٹ نمونے جمع کر کے کیا جائے گا اور ٹھیک پائے جانے پر انہیں مرکز سے رخصت کر دیا جائے گا۔
اس کیمپ میں چار الگ تھلگ بیڈ دستیاب ہیں اور ہائی ٹیک والی ایمبولینس بھی مہیا کرائی گئی ہے۔