ETV Bharat / bharat

ملک میں کل 1105 کورونا ٹیسٹ لیبس - کورونا متاثرین کی تعداد

گزشتہ 24گھنٹوں میں مزید 5لیبس کے اضافے کے ساتھ ہی ملک بھر میں کورونا ٹیسٹ لیبس کی تعداد بڑھ کر 1105ہو گئی ہے۔

ملک میں کل 1105 کورونا ٹیسٹ لیبس
ملک میں کل 1105 کورونا ٹیسٹ لیبس
author img

By

Published : Jul 6, 2020, 4:51 PM IST

انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ (آئی سی ایم آر) کی جانب سے پیر کو جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کا ٹیسٹ کرنے والی لیبس کی فہرست میں مزید پانچ لیبس کا اضافہ ہو گیا ہے۔

کورونا ٹیسٹ کرنے والی لیبس میں سرکاری 788 اور پرائیویٹ لیبس کی تعداد 317 ہے۔ اس وقت حقیقی تعداد آر ٹی پی سی آر مبنی ٹیسٹ لیب 592 (سرکاری 368، پرائیویٹ 224) ہے جبکہ ٹرونیٹ مبنی ٹسٹ لیب کی تعداد 421 (سرکاری 387، پرائیویٹ 34) اور سی بی این اے اے ٹی مبنی ٹیسٹ لیب 92 (سرکاری 33، پرائیویٹ 59) ہیں۔

ان 1105 لیبس نے 05 جولائی کو کورونا وائرس کے کل 1,80,596 نمونوں کا ٹیسٹ کیا۔ اس طرح اب تک کل 99,69,662 سیمپل کا ٹیسٹ کیا جا چکا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ 23 جنوری تک محض پونے کے ایک لیب میں کورونا وائرس کے ٹیسٹ کی سہولت تھی لیکن اب تقریباً ساڑھے پانچ ماہ بعد پورے ملک کی 1105 لیبس میں کرونا ٹیسٹ کی سہولت میسر ہے۔

ملک میں کورونا متاثرین کی تعداد سات لاکھ کے قریب پہنچ چکی ہے جو امریکہ (30لاکھ) اور برازیل (16لاکھ) کے بعد سب سے زیادہ ہے۔

عالمی وبا کورونا وائرس نے دنیا بھر میں اب تک ایک کروڑ پندرہ لاکھ سے زائد افراد کو متاثر کیا ہے جبکہ اس وبائی مرض سے اب تک 5لاکھ 37ہزار سے زائد افراد فوت ہو چکے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.