ETV Bharat / bharat

BJP on Bharat Jodo Yatra کانگریس نے سرینگر کو دہشت گردی کا اڈا بنایا تو مودی نے اسے سیاحتی دارالحکومت میں بدل دیا، ترون چُگ سے خصوصی گفتگو - ترون چگ سے ای ٹی وی بھارت کی بات چیت

کنیاکماری سے شروع ہونے والی راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا 30 جنوری کو کشمیر پہنچے گی، جہاں اس یاترا کا اختتام ہوگا۔ اس کی اختتامی تقریب میں کانگریس نے 21 اپوزیشن جماعتوں کو مدعو کیا ہے۔ ای ٹی وی بھارت کے سینئر نامہ نگار انامیکا رتنا نے اس تعلق سے بھارتیہ جنتا پارٹی کے قومی جنرل سکریٹری ترون چگ سے خصوصی بات چیت کی ہے۔

Etv Bharat
بی جے پی کے قومی جنرل سکریٹری ترون چُگ
author img

By

Published : Jan 12, 2023, 10:35 PM IST

Updated : Jan 12, 2023, 10:51 PM IST

بی جے پی کے قومی جنرل سکریٹری ترون چُگ سے بات چیت

نئی دہلی: رواں برس ستمبر کے مہینے میں کنیا کماری سے شروع ہونے والی راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا 30 جنوری کو سری نگر، جموں و کشمیر میں پہنچ کر ختم ہوجائے گی۔ اس اختتامی یاترا میں شرکت کرنے کے لیے کانگریس نے 21 اپوزیشن پارٹیوں کو دعوت نامے بھیجے ہیں۔ لیکن کانگریس نے کے سی آر، دیوے گوڑا اور اروند کیجریوال جیسے لیڈروں کو دعوت نامے نہیں بھیجے ہیں۔ اس معاملے پر بی جے پی کے قومی جنرل سکریٹری ترون چُگ نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی گفتگو کے دوران کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اسے بھارت توڑو یاترا کا نام دے رہی ہے اور راہل گاندھی کتنی ہی پارٹیوں کو مدعو کر لیں، 2024 میں عوام نریندر مودی کی حمایت کرنے کا ذہن بنا چکی ہے۔

بی جے پی لیڈر ترون چُگ نے کہا کہ جن پارٹیوں کو مدعو کیا گیا ہے ان میں سے بیشتر بھارت کو متحد کرنے کے بجائے تقسیم کرنے کی سیاست کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ راہل گاندھی اور ان جماعتوں کو بتانا چاہتے ہیں کہ کشمیر اب پرامن ہو گیا ہے،آپ کے دور حکومت میں دہشت گردوں کو پناہ دی جاتی تھی، وہ اب ختم ہوچکا ہے۔اب وہاں دھماکے نہیں ہو رہے ہیں، وہاں امن و امان ہے، اس لیے وہاں اب سیاست کام نہیں کرے گی، کیونکہ اب وہاں کے لوگوں کو ترقی کے مرکزی دھارے سے جوڑنے کا کام مرکزی حکومت کر رہی ہے۔

جموں و کشمیر کے بی جے پی انچارج ترون چُگ کا کہنا ہے کہ راہل گاندھی کشمیر میں چاہے کتنی ہی پارٹیوں کو بلا لیں اور 2024 کے لیے وہ کتنی ہی تیاریاں کرلیں، عوام کو کوئی پرواہ نہیں ہے۔ راہل گاندھی کے دورے پر تبصرہ کرتے ہوئے بی جے پی کے قومی جنرل سکریٹری ترون چُگ نے یہ بھی کہا کہ گرودوارے میں کوئی بھی سجدہ ریز ہوسکتا ہے، وہاں جانے سے کسی کو منع نہیں ہے، لیکن اگر راہل گاندھی میں ہمت ہے تو وہ 1984 میں سکھوں کے قتل عام پر ماعفی مانگے ورنہ سکھ برادری انہیں کبھی معاف نہیں کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں:

Bharat Jodo Yatra بھارت جوڑو یاترا کی اختتامی تقریب کے لیے 21 جماعتوں کو مدعو کیا گیا

Bharat Jodo Yatra شیوسینا جموں و کشمیر میں بھارت جوڑا یاترا میں شامل ہوگی، منیش سہانی

جموں و کشمیر میں غلام نبی کی پارٹی کو متعدد لیڈروں کے چھوڑنے کے سوال پر چگ نے کہا کہ ہر کوئی بی جے پی سے متاثر ہے اور جموں و کشمیر میں بھی لوگ بی جے پی کے تئیں اپنا اعتماد ظاہر کر رہے ہیں۔ اس سوال پر کہ کیا کشمیر میں جلد انتخابات ہونے والے ہیں، انہوں نے کہا کہ انتخابات کرانا الیکشن کمیشن کا کام ہے لیکن نریندر مودی کے وعدے کے مطابق انتخابات ہوں گے اور بی جے پی بطور تنظیم پوری طرح تیار ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کشمیر میں اپریل یا مئی تک انتخابات کرانے پر سنجیدگی سے غور کر رہا ہے۔

Last Updated : Jan 12, 2023, 10:51 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.