ETV Bharat / bharat

Bharat Jodo Yatra شدید بارش کے دوران راہل گاندھی کا خطاب - کانگریس رہنما راہل گاندھی

کانگریس رہنما راہل گاندھی نے میسور میں شدید بارش کے درمیان عوامی جلسے کو خطاب کیا۔ راہل گاندھی کا یہ خطاب سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔ Rahul Gandhi Speech In Bharat Jodo Yatra

شدید بارش کے دوران راہل گاندھی کا خطاب
شدید بارش کے دوران راہل گاندھی کا خطاب
author img

By

Published : Oct 3, 2022, 9:16 AM IST

میسور : ریاست کرناٹک کے ضلع میسور میں کانگریس رہنما راہل گاندھی نے شدید بارش کے درمیان ایک جلسہ عام سے خطاب کیا اور کہا کہ بھارت جوڑو یاترا کے ذریعے ملک کو متحد کرنے سے ہمیں کوئی نہیں روک سکتا۔ اس کے بعد لوگوں نے کانگریس کے حق میں نعرے لگائے۔ جیسے ہی راہل گاندھی شہر کے مضافات میں جلسہ گاہ پر پہنچے تو اچانک تیز بارش شروع ہو گئی۔ اس دوران راہل گاندھی نے اپنی تقریر جاری رکھنے کا فیصلہ کیا تو لوگوں نے ان کے حق میں نعرے لگائے۔Rahul Gandhi soaked in rain, said: Nothing can stop India's journey

شدید بارش کے دوران راہل گاندھی کا خطاب

انہوں نے اپنے خطاب میں کہا یہ یاترا کنیا کماری سے کشمیر تک جائے گی اور کسی بھی حال میں نہیں رکے گی۔ آپ دیکھ رہے ہیں کہ بارش ہو رہی ہے لیکن یہ بارش بھی اس سفر کو نہیں روک سکی۔ گرمی، طوفان یا سردی اس یاترا کو نہیں روک سکتی۔ انہوں نے کہا کہ یہ دریا جیسا سفر کنیا کماری سے کشمیر تک جائے گا اور آپ کو اس دریا میں نفرت اور تشدد کا کوئی نشان نظر نہیں آئے گا۔ اس میں صرف محبت اور بھائی چارہ ہوگا کیونکہ یہ بھارت کی تاریخ ہے اور اس کے ڈی این اے میں ہے۔

مزید پڑھیں:۔ Bharat Jodo Yatra کانگریس کی بھارت جوڑو یاترا کرناٹک پہنچی

پہلے دن میں راہل گاندھی بدناڈو سے میسور تک 10 کلومیٹر پیدل گئے اور سڑک کے کنارے کھڑے لوگوں نے ان کا استقبال کیا۔ اس دوران پولیس کو بھیڑ کو سنبھالتے ہوئے دیکھا گیا۔ راہل گاندھی نے عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت جوڑو یاترا بی جے پی اور آر ایس ایس کے ذریعہ پھیلائی جارہی نفرت اور تشدد کو روکنے پر مرکوز ہے اور اس یاترا کو کوئی نہیں روک سکتا۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی چاہے جتنی بھی نفرت یا تشدد پھیلائے، لیکن یہ یاترا اسے روکے گی اور لوگوں کو متحد کرنے میں مدد دے گی۔‘‘

دریں اثنا پارٹی کے جنرل سکریٹری جئے رام رمیش اور رندیپ سرجے والا سمیت پارٹی کے کئی رہنماوں نے راہل گاندھی کی تقریر کو ٹویٹ کیا اور کہا کہ وہ بارش سے متاثر نہیں ہوئے اور انہوں نے ملک کے لیے لڑنے کا عزم ظاہر کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.