ETV Bharat / bharat

Bharat Jodo Yatra بھارت جوڑو یاترا نے ملک کے سیاسی منظر نامے کو بدل دیا ہے، کانگریس - بھارت جوڑو یاترا

کانگریس نے کہا ہے کہ پارٹی کے سابق صدر راہل گاندھی کی قیادت میں بھارت جوڑو یاترا نے نہ صرف پارٹی تنظیم اور کارکنوں کا جوش بڑھایا ہے بلکہ ملک کے سیاسی منظر نامے کو بھی بدل دیا ہے۔ Bharat Jodo Yatra

بھارت جوڑو یاترا نے ملک کے سیاسی منظر نامے کو بدل دیا ہے، کانگریس

author img

By

Published : Nov 28, 2022, 5:10 PM IST

بھوپال: ریاست مدھیہ پردیش کے بھوپال میں کانگریس کی جانب سے ایک مشترکہ پریس کانفرنس منعقد کیا گیا۔ اس موقع پر کانگریس کے کمیونیکیشن چیف جے رام رمیش، قومی ترجمان راگنی نائیک، مدھیہ پردیش کانگریس کے سینیئر لیڈر جیتو پٹواری، مہیلا کانگریس کی سابق قومی صدر شوبھا اوجھا سمیت دیگر لیڈروں نے کہا ہے کہ بھارت جوڑو یاترا نے ہندوستان کا منظر نامہ بدل دیا ہے۔ اس یاترا کو ملنے والی زبردست حمایت کی وجہ سے منظرنامہ بدل گیا ہے اور کانگریس پارٹی پھر سے متحرک ہو گئی ہے۔ Congress Spokesperson on Bharat Jodo Yatra

بھارت جوڑو یاترا نے ملک کے سیاسی منظر نامے کو بدل دیا ہے، کانگریس

وہیں اس موقع پر کانگریس ترجمان جے پی دھنوپیا نے کہا کہ پارٹی کے سابق صدر راہل گاندھی کی قیادت میں بھارت جوڑو یاترا نے نہ صرف پارٹی تنظیم اور کارکنان کا جوش بڑھایا ہے بلکہ ملک کے سیاسی منظر نامے کو بھی بدل دیا ہے۔ اس یاترا کو ملنے والی زبردست حمایت کی وجہ سے منظرنامہ بدل گیا ہے اور کانگریس پارٹی پھر سے متحرک ہو گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس یاترا کو پہلے پانچ جنوبی ریاستوں میں زبردست حمایت ملی اور جب یاترا مہاراسٹرا پہنچی تو وہاں بھی اس کی حمایت میں کوئی کمی نہیں آئی۔ پہلے سے زیادہ جوش و خروش کے ساتھ لوگ اس میں شامل ہو رہے ہیں۔ اس یاترا کو مدھیہ پردیش پہنچنے سے پہلے ہی زبردست حمایت مل چکی تھی۔

کانگریس لیڈران کے مطابق یاترا کے حوالے سے بھارتی جنتا پارٹی کا ردعمل بتا رہا ہے کہ وہ گھبرا گئے ہیں۔ راہل گاندھی کی قیادت میں بھارت جوڑوں یاترا 26 جنوری تک سرینگر پہنچنے کی امید ہے۔ وہیں انہوں نے یکساں سول کوڈ کے بارے میں کہا کہ اس معاملے پر بحث ہونی چاہیے تھی، لیکن بحث نہیں ہو رہی، جبکہ لاء کمیشن اسے پہلے ہی ناقابل استعمال قرار دے چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Bharat Jodo Yatra مین اسٹریم میڈیا نے بھارت جوڑو یاترا کا مکمل بائیکاٹ کیا، ششی تھرور کا بیان

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.