ETV Bharat / bharat

Voter ID Enrollment Awareness Drive بنگلور میں مسلم یوتھ نے 'ووٹر اویرنیس ڈرائو' لانچ کیا

بنگلور میں مسلم یوتھ نے ریاست بھر میں ووٹرز آئی ڈی کے اندراج سے متعلق آگاہی مہم کا آغاز کیا ہے۔ خالد صیف اللہ کی ٹیم و بنگلور کے نوجوانوں کی ایک ٹیم نے مشترکہ طور پر ریاست گیر مہم 'ووٹر اویرنیس ڈرائو' لانچ کیا ہے

بنگلور میں مسلم یوتھ نے 'ووٹر اویرنیس ڈرائو' لانچ کیا

author img

By

Published : Apr 1, 2023, 3:49 PM IST

بنگلور میں مسلم یوتھ نے 'ووٹر اویرنیس ڈرائو' لانچ کیا

بنگلور: ریاست کرناٹک میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کے پیش نظر مسلم نوجوانوں نے ریاست گیر مہم 'ووٹر اویرنیس ڈرائو' لانچ کیا ہے۔ مختلف ذرائع سے یہ انکشاف ہوا ہے کہ کرناٹک میں کم و بیش 6.5 لاکھ ووٹرز کے نام ووٹر لسٹ سے غائب ہیں، جو کہ ایک لمحہ فکریہ ہے۔ لہٰذا ریاست میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کے پیش نظر حیدرآباد کے خالد صیف اللہ کی ٹیم و بنگلور کے نوجوانوں کی ایک ٹیم نے مشترکہ طور پر ریاست گیر مہم 'ووٹر اویرنیس ڈرائو' کو لانچ کیا ہے تاکہ 'مسنگ ووٹرز ایپ' و الیکشن کمیشن کے پورٹل کے ذریعے ووٹرز کے ناموں کو ووٹر لسٹ میں رجسٹر کرایا جا سکے۔

اس موقع پر ان نوجوانوں نے ملت کے افراد سے اپنے ووٹر لسٹ کو درست کرنے کی اپیل کی اور کہا کہ آنے والے انتخابات میں ضرور ووٹ کریں۔ اس سے بھارت کی ڈیموکریسی و کانسٹیٹیوشن کا تحفظ ممکن ہوسکےگا۔ یاد رہے کہ کرناٹک کانگریس نے چند ماہ قبل چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن آف انڈیا کو ایک عرضی پیش کی، جس میں کرناٹک کے بنگلورو میں مبینہ طور پر "بڑے پیمانے پر انتخابی دھوکہ دہی، بدعنوانی، اور ووٹر لسٹ میں ہیرا پھیری" کی ای سی آئی سے فوری تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا۔

کانگریس کی مذکورہ پیٹیشن میں کرناٹک کے انچارج آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے جنرل سکریٹری رندیپ سنگھ سرجے والا، ایم پی، اور کے پی سی سی کے صدر ڈی کے۔ شیوکمار نے زور دیا کہ "ای سی آئی کو فوجداری قانون کا آغاز کرنا چاہیے اور وزیر اعلیٰ بسواراج بومئی اور بروہت بنگلورو مہانگرا پالیکے (بی بی ایم پی کارپوریشن) کے افسران اور ملازمین اور اس گھوٹالے میں ملوث ریاستی حکومت کے خلاف ایف آئی آر کے اندراج کو یقینی بنانا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: Karnataka Assembly Election بیدر کے ڈپٹی کمشنر کی اسمبلی انتخابات کو لے کر میٹنگ

کانگریس لیڈروں نے کہا تھا کہ متعدد ادارے اور این جی اوز نے ان کے سیاسی سرپرستی میں یہ فراڈ کیا ہے۔ کمیشن کو آئین کے آرٹیکل 324 کے تحت مداخلت کرنی چاہئے اور اپنی طاقت کا استعمال کرنا چاہئے۔ اس طرح کے غیر قانونی اور بدعنوانی میں ملوث اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کرکے اس مسئلہ کو حل کرنا چاہئے۔ کانگریس کی پیٹیشن میں الزام لگایا گیا تھا کہ 'یہ واضح طور پر ووٹروں کے ساتھ دھوکہ دہی ہے۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.